اردو

urdu

FIFA World Cup 2022 فرانس میں فٹبال شائقین مشتعل، پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا

By

Published : Dec 19, 2022, 9:52 AM IST

Updated : Dec 19, 2022, 12:54 PM IST

فیفا ورلڈ کپ 2022 شکست کے بعد پیرس کے فرانس میں شائقین مشتعل ہو گئے۔ اس کے بعد پولیس نے لوگوں کو قابو کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا۔ French police use tear gas against fans in Paris

فرانس میں فٹبال شائقین مشتعل
فرانس میں فٹبال شائقین مشتعل

پیرس: فرانسیسی پولیس نے قطر میں 2022 کے ورلڈ کپ کے فائنل میں اپنی قومی ٹیم کی شکست کے بعد پیرس میں چیمپس ایلیسز پر جمع ہونے والے شائقین کے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آر آئی اے نووستی نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔French police use tear gas against fans on Champs-Elysees in Paris مشتعل شائقین کو حراست میں لینے کے بعد کچھ شائقین کی پولیس افسران سے جھڑپ بھی ہوئی۔ ورلڈ کپ فائنل شروع ہونے سے پہلے ہی لوگ چیمپس ایلیسز پر جمع تھے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کے قریب ٹریفک کو روک دیا۔ روسی ایجنسی نے کہا کہ ہزاروں پولیس اہلکار اتوار کی شام فرانسیسی دارالحکومت میں گشت کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں:۔FIFA World Cup 2022 Final میسی کا خواب شرمندہ تعبیر، ارجنٹینا چھتیس برس بعد عالمی چیمپئن بن گیا

واضح رہے کہ قطر میں کھیلے گئے فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو پنالٹی شوٹ پر 2-4 سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی وہ 36 سال بعد ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب رہا۔ ارجنٹینا نے 1978 اور 1986 کے بعد اب تیسری بار یہ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ مقررہ 90 منٹ تک میچ 2-2 گول سے برابر رہنے کے بعد میچ ایکسٹرا ٹائم میں چلا گیا۔ وہاں لیونل میسی نے گول کر کے ارجنٹینا کو تین۔دو سے آگے کردیا لیکن کلین ایمباپے نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 117 ویں منٹ میں گول کرکے میچ کو تین۔تین سے برابری پر لا دیا۔ اس کے بعد پنالٹی شوٹ آوٹ میں ارجنٹینا نے میچ اپنے نام کرلیا۔

Last Updated :Dec 19, 2022, 12:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details