ETV Bharat / sports

FIFA World Cup 2022 Final میسی کا خواب شرمندہ تعبیر، ارجنٹینا چھتیس برس بعد عالمی چیمپئن بن گیا

author img

By

Published : Dec 19, 2022, 6:54 AM IST

Updated : Dec 19, 2022, 11:30 AM IST

FIFA World Cup 2022 Final
FIFA World Cup 2022 Final

قطر میں کھیلے گئے فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں ارجنٹینا سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینلٹی شوٹ آؤٹ پر فرانس کو شکست دے کر 36 برس بعد ایک مرتبہ پھر ورلڈ کپ فاتح بن گیا ہے۔ Argentina Beats France on Penalties

قطر میں کھیلے گئے فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو پینلٹی شوٹ پر 2-4 سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی وہ 36 سال بعد ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب رہا۔ ارجنٹینا نے 1978 اور 1986 کے بعد اب تیسری بار یہ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ مقررہ 90 منٹ تک میچ 2-2 گول سے برابر رہنے کے بعد میچ ایکسٹرا ٹائم میں چلا گیا۔ وہاں لیونل میسی نے گول کر کے ارجنٹینا کو تین۔دو سے آگے کردیا لیکن کلین ایمباپے نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 117 ویں منٹ میں گول کرکے میچ کو تین۔تین سے برابری پر لا دیا۔ اس کے بعد پینلٹی شوٹ آوٹ میں ارجنٹینا نے میچ اپنے نام کرلیا۔ Argentina Beats France on Penalties

ارجنٹینا نے 108ویں منٹ میں لیونل میسی کے گول کی بدولت 2-3 سے برتری حاصل کی۔ لیکن، ایمباپے کے شاندار گول سے اسکور پھر 3-3 ہوگیا۔ 90 منٹ کے بعد اسکور لائن 2-2 سے برابر رہا۔ اس کی وجہ سے میچ ایکسٹرا ٹائم میں گیا۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے 90 منٹ میں 4 گول ہوئے۔ ارجنٹینا نے پہلے ہاف میں 2 گول کر کے برتری حاصل کر لی۔ ٹیم کی جانب سے لیونل میسی نے 23ویں منٹ اور اینجل ڈی ماریا نے 36ویں منٹ میں گول کیا۔ وہیں فرانس کے کیلین ایمباپے نے 97 سیکنڈ میں دو گول کرکے اسکور لائن دو۔دو سے برابر کردیا۔ ایمباپے نے 80 منٹ میں پینلٹی سے اور 81 ویں منٹ میں فیلڈ گول کیا۔میچ کے 21ویں منٹ میں ارجنٹینا کے اینجل ڈی ماریا فرانس کے پینلٹی باکس کی طرف گیند لے کر دوڑے۔وہ لیفٹ ونگ سے دوڑ لگاکر باکس کے اندر پہنچے لیکن فرانس کے عثمان ڈیمبیلے نے ان پر فاؤل کردیا۔ فاول کے بعد ریفری نے ارجنٹینا کو پینلٹی دی۔ Messi Wins World Cup

لیونل میسی نے 23ویں منٹ میں پینلٹی شاٹ مارا اور ٹیم کو ایک-صفر سے آگے کیا۔ اس گول کے ساتھ میسی کے ٹورنامنٹ میں 6 گول ہوگئے ہیں۔ وہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ابتدائی برتری کے باوجود ارجنٹینا نے فرانس پر حملے جاری رکھے۔ 35ویں منٹ میں ارجنٹینا کے لیونل میسی رائٹ ونگ سے گیند لے کر دوڑے۔ انہوں نے فرانس کے پینلٹی باکس میں ساتھی کھلاڑی میک الیسٹر کو پاس کیا۔ FIFA World Cup 2022 Final

میک ایلسٹر نے اسی وقت اینجل ڈی ماریا کو بال دی۔36ویں منٹ میں فرانس کے گول کیپر ہیوگو لوریس ڈی ماریا کی طرف دوڑے لیکن ڈی ماریا نے گول کی طرف شاٹ ماردیا۔ گیند سیدھی نیٹ میں گئی اور اسکور ارجنٹینا کے حق میں 0-2 سے ہوگیا۔ دوسرے ہاف میں فرانس کا غلبہ رہا۔ فرانسیسی کھلاڑی کالین ایمباپے نے سیکنڈ ہاف کے 80 اور 81 ویں منٹ میں دو گول کئے ۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے گول پر 6 شاٹس لگائے لیکن صرف فرانس ہی 2 شاٹس کو گول میں بدل سکا۔

دوسرے ہاف میں ارجنٹینا نے 2 اور فرانس نے 3 کارنر لیے۔ارجنٹینا نے پہلے ہاف کے دوران فرانس پر دباؤ برقرار رکھا۔ ٹیم نے فرانس کو گول کی طرف ایک بھی شاٹ نہیں مارنے دیا۔ جبکہ پہلے ہاف میں ارجنٹینا نے گول پر 6 شاٹس مارے۔ ان میں سے 2 شاٹس پر گول بھی ہوئے۔ ارجنٹینا نے پہلے ہاف میں دو کارنر لیے لیکن فرانس کو ایک بھی کارنر لینے نہیں دیا۔ Argentina vs France

یہ بھی پڑھیں : FIFA World Cup Final فرانس چوتھی بار اور ارجنٹینا چھٹی بار فائنل میں

Last Updated :Dec 19, 2022, 11:30 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.