اردو

urdu

Covid Vaccination: ملک میں کووڈ ویکسی نیشن 119.38 کروڑ سے تجاوز

By

Published : Nov 25, 2021, 8:23 PM IST

covid vaccination news  Covid vaccination update in india  Corona vaccination update in india  corona cases in india  ملک میں کووڈ ویکسین کی صورتحال  ملک میں کووڈ ویکسین کی تازہ صورتحال  ملک میں کووڈ ویکسی نیشن کی اپدیٹ
ملک میں کووڈ ویکسی نیشن 119.38 کروڑ سے متجاوز ()

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 90.27 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 119.38 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 90 لاکھ 27 ہزار 638 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہے۔ آج صبح 7 بجے تک 119 کروڑ 38 لاکھ 44 ہزار 741 افراد کووڈ ویکسین دی جاچکی ہیں، اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10,264 کووڈ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک تین کروڑ 39 لاکھ 67 ہزار 962 افراد شفایا یاب ہو چکے ہیں اور یہ شرح 98.33 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 9,119 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں ایک لاکھ 9 ہزار 940 متاثرین زیر علاج ہیں اور متاثرہ کیسز کی شرح 0.32 فیصد ہے۔ یومیہ کیسز کی شرح 0.79 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں:۔Corona Cases: کووڈ ویکسینیشن کے تحت 118.44 کروڑ ٹیکے لگے

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں مجموعی طور پر 11 لاکھ 50 ہزار 538 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 63 کروڑ 5924 ہزار 763 کووڈ ٹسٹ کیے جاچکے ہیں۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details