ETV Bharat / bharat

انتخابی ریلی میں نابالغ بچوں کا استعمال کرنے پر امت شاہ کے خلاف ایف آئی آر درج - Lok Sabha Election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 4, 2024, 12:17 PM IST

یکم مئی کو ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک انتخابی ریلی میں حصہ لیا تھا۔ اس ریلی میں حیدرآباد پارلیمانی حلقہ سے مادھوی لتا انتخاب لڑ رہی ہیں۔ اس میں بی جے پی کے قدآور لیڈران بھی آئے تھے۔ اس انتخابی ریلی میں نابالغ بچوں کو بھی پرچم لئے دیکھا گیا جو کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کی خلاف ورزی ہے۔ فی الحال امت شاہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔
امت شاہ کے خلاف ایف آئی آر درج
امت شاہ کے خلاف ایف آئی آر درج (Etv Bharat)

حیدرآباد: تلنگانہ میں پولیس نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حیدرآباد لوک سبھا حلقہ کی امیدوار مادھوی لتا اور دیگر بی جے پی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ معاملہ حال ہی میں یہاں انتخابی مہم میں مبینہ طور پر نابالغوں بچوں کا استعمال کرنے پر درج کیا گیا ہے۔

تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) کے نائب صدر نرنجن ریڈی نے الزام لگایا کہ یکم مئی کو لال دروازہ سے سدھا ٹاکیز تک بی جے پی کی ریلی کے دوران کچھ نابالغ بچے شاہ کے ساتھ اسٹیج پر موجود تھے۔ نرنجن ریڈی نے تلنگانہ کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) سے بھی اس کی شکایت کی ہے۔الیکشن کمیشن کی ہدایات کی خلاف ورزی

ایف آئی آر کی کاپی پر دستیاب معلومات کے مطابق نرنجن ریڈی نے الزام لگایا کہ ریلی میں ایک بچہ بی جے پی کے نشان کے ساتھ دیکھا گیا جو کہ الیکشن کمیشن کے رہنما خطوط کی صریح خلاف ورزی ہے۔ الیکشن کمیشن میں ان کی شکایت کے بعد، ریٹرننگ آفسر نے اسے حقائق پر مبنی رپورٹ کے لیے سٹی پولیس کو بھیج دیا، جس کی وجہ سے مغل پورہ پولیس اسٹیشن نے جمعرات کی شام 7 بجے شاہ کے خلاف ایف آئی آر درج کی۔

ان رہنماؤں کے خلاف بھی مقدمات درج ہیں۔

کیس کے دیگر ملزمین میں ٹی یمن سنگھ اور سینئر بی جے پی لیڈر جی کشن ریڈی اور ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ شامل ہیں۔ پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 188 (سرکاری ملازم کی طرف سے جاری کردہ حکم کی خلاف ورزی) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے اور فی الحال اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

تلنگانہ میں ووٹنگ کب ہوگی؟

آپ کو بتا دیں کہ چوتھے مرحلے میں تلنگانہ کی 17 لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہوگی۔ یہاں 13 مئی کو ووٹنگ ہونا ہے۔ بی جے پی نے مادھوی لتا کو ریاست کی سب سے مقبول حیدرآباد لوک سبھا سیٹ سے اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی کے خلاف میدان میں اتارا ہے۔ شاہ یکم مئی کو یہاں مادھوی لتا کی انتخابی مہم کے لیے پہنچے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.