اردو

urdu

چوتھے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران خواتین ووٹرز کو سونیا گاندھی کا ویڈیو پیغام - Sonia Gandhi video message

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 13, 2024, 4:00 PM IST

کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی (کانگریس ایکس)

کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ آزادی کی جدوجہد سے لے کر جدید بھارت کی تشکیل تک خواتین نے بہت بڑا حصہ ڈالا ہے۔ تاہم آج ہماری خواتین شدید مہنگائی کے درمیان بحران کا شکار ہیں۔ ان کی محنت اور تپسیا کے ساتھ انصاف کرنے کے لیے کانگریس نے ایک انقلابی قدم اٹھایا ہے۔ کانگریس کی 'مہالکشمی' اسکیم کے تحت ہم غریب خاندان کی ایک خاتون کو ہر سال ایک لاکھ روپے دیں گے۔ 

ہماری ضمانتوں نے پہلے ہی کرناٹک اور تلنگانہ میں کروڑوں خاندانوں کی زندگی بدل دی ہے۔ منریگا سے لیکر تعلیم کا حق یا خوراک کی حفاظت تک کانگریس پارٹی نے اسکیموں کے ذریعے لاکھوں بھارتیوں کو طاقت دی ہے۔ مہالکشمی ہمارے کام کو آگے لے جانے کی تازہ ترین ضمانت ہے۔ اس مشکل وقت میں، میں آپ کو یقین دلانا چاہتی ہوں کہ کانگریس کا ہاتھ آپ کے ساتھ ہے اور یہ ہاتھ آپ کی حالت بدل دے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details