اردو

urdu

ملئے کشمیری موسقی کو زندہ رکھنے والے صراف علی بٹ سے

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 23, 2024, 9:12 PM IST

ملئے کشمیری موسقی کو زندہ رکھنے والے صراف علی بٹ سے

جنوبی کشمیر کے پامپور علاقہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان فنکار صراف علی بٹ نے کشمیر کے شاندار ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے ایک قابل تعریف مشن کا بیڑا اٹھایا۔صراف بھٹ موسیقی کے روایتی آلہ رباب میں کشمیر موسقی کو زندہ رکھنے اور اس سے نوجوان نسل تک پہچانے کے لیے کام  کر رہے ہیں۔صراف بٹ نہ صرف رباب کی دھنوں کو زندہ رکھتے ہے، بلکہ کشمیری صوفی موسیقی کی میراث کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں۔صراف بٹ کا کہنا ہے کہ وہ کشمیری صوفیانہ محفلوں میں جاتے تھے اور اب یہ محفلیں دھیرے دھیرے ختم ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میراث کو زندہ رکھنے کے لیے انہوں نے اس مشن کا انتخاب کیا ہے۔واضح رہے کہ رباب ایک افغانی موسیقی کا آلہ ہے۔ وادی کشمیر میں صوفی موسیقاروں کی جانب سے اسے بڑے پیمانے پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details