بڈگام: وسطی ضلع بڈگام کے سویہ بگ علاقے میں پولیس نے چوری کے ایک معاملے کو حل کرکے چوری شدہ نقدی رقم کو برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سویہ بگ پولیس پوسٹ کو سویہ بگ کی رہنے والی ایک خاتون کی طرف سے شکایت موصول ہوئی کہ کچھ نامعلوم افراد اس کے گھر میں گھس گئے اور کچھ نقدی رقم اور سونے کے زیوارات اڑا لے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس شکایت پر متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بڈگام میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئیں۔ بیان میں کہا گیا کہ تحقیقات کے دوران کئی مشکوک افراد کو پوچھ تاچھ کے لیے طلب کیا گیا۔
مزید پڑھیں:بارہمولہ میں نقب زنی کا معاملہ بارہ گھنٹوں میں حل، تین گرفتار