اردو

urdu

سی پی آئی کے قومی سکریٹری کامریڈ اتل انجان کا انتقال، کینسر کے مرض میں مبتلا تھے - Atul Anjan Passed Away

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 3, 2024, 9:27 AM IST

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے قومی سکریٹری کامریڈ اتل انجان کا آج صبح لکھنؤ کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ وہ کافی عرصے سے زیر علاج تھے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

لکھنؤ: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے قومی سکریٹری کامریڈ اتل انجان، جو کبھی بائیں بازو کا ایک اہم چہرہ تھے، انتقال کر گئے۔ اتل انجان کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے وہ راجدھانی لکھنؤ کے گومتی نگر کے ایک نجی اسپتال میں داخل تھے۔ انہوں نے آج صبح وہیں آخری سانس لی۔ طلبہ سیاست سے قومی سیاست تک کے سفر میں ان کا لکھنؤ سے گہرا تعلق رہا ہے۔

کامریڈ اتل انجان 1977 میں لکھنؤ یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے صدر بھی رہے اور اس کے بعد فعال سیاست میں آئے۔ یونیورسٹی سے سیاست کا آغاز کرنے والے اتل انجان کو بائیں بازو کی سیاست کا ایک بڑا چہرہ سمجھا جاتا ہے۔ کامریڈ اتل کمار انجان 20 سال کی عمر میں نیشنل کالج اسٹوڈنٹس یونین کے صدر منتخب ہوئے۔

طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے مسلسل جدوجہد کرنے والے انجان لکھنؤ یونیورسٹی طلبہ یونین کے چار بار صدر منتخب ہوئے۔ وہ ایک متاثر کن مقرر تھے۔ انہیں کئی زبانوں کا علم تھا۔ انجان نے یونیورسٹی کے زمانے میں سی پی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی اور ہمیشہ غریب اور محنت کش کسانوں کے لیے لڑتے رہے۔

انہوں نے کئی انتخابات میں حصہ بھی لیا، حالانکہ انہیں کامیابی نہیں ملی۔ وہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے نیشنل سکریٹری تھے اور بائیں بازو کی سیاست میں ان کا بڑا مقام ہے۔ ان کے انتقال پر کئی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details