ETV Bharat / sukhibhava

World Health Day 2023 دنیا بھر میں آج صحت کا عالمی دن منایا جارہا ہے

author img

By

Published : Apr 7, 2023, 5:35 PM IST

عالمی سطح پر ہر سال 7 اپریل کو صحت کا عالمی دن منایا جاتا ہے، اور اس سال بھی صحت کا عالمی دن 'Health for All' کے تھیم پر منایا جا رہا ہے۔ جس کو مقصد لوگوں کو صحت کے حوالے بیدار کرنا ہے۔ World Health Day being celebrated today

دنیا بھر میں آج صحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
دنیا بھر میں آج صحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

حیدرآباد: ہر سال 7 اپریل کو دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں کو صحت اور طب کے حوالے سے لوگوں کو آگاہ کرنا ہے۔ اس سال صحت کا عالمی دن 'Health for All' کے تھیم پر منایا جا رہا ہے۔ اس درمیان بھارت میں گزشتہ چند ہفتوں سے کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اگرچہ اس وائرس کو اب بہت خطرناک نہیں سمجھا جا رہا ہے، جتنا کہ پہلے خیال کیا جاتا تھا، لیکن کورونا سے صحت یاب ہونے والے لوگوں میں کووڈ کی طویل علامات اور کئی بیماریاں ایک نئی شکل میں سامنے آرہی ہیں۔

ایسے ہی بیماریوں پر غور و فکر کرنے کے بعد دنیا بھر کے کئی ممالک نے مشترکہ طور پر 1948 میں عالمی یوم صحت کی بنیاد رکھی تھی، جس کا مقصد عالمی سطح پر صحت کو بہتر بنانے، کمزور لوگوں کی خدمت اور دنیا کو دیگر مرض سے محفوظ رکھنا تھا، تاکہ دنیا کے ہر ایک انسان کو بہتر علاج تک رسائی ممکن ہو سکے۔ اسی سلسلے میں 1950 میں صحت مند زندگی اور صحت کو پیش کرنے کے لیے 7 اپریل کو عالمی یوم صحت (عالمی صحت کا دن) منایا گیا۔ عالمی یوم صحت لوگوں کی زندگی میں صحت سے متعلق بیداری پھیلانے کے لیے منایا جاتا ہے۔ عالمی یوم صحت کو سرکاری تنظیموں کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری تنظیموں نے بھی قبول کیا ہے، جو صحت عامہ کے مسائل میں دلچسپی رکھتے ہیں اور دیگر سرگرمیاں انجام دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

سال 2023 میں عالمی یوم صحت 'ہیلتھ فار آل' کے تھیم (World Health Day Theme 2023 Health for all) پر منایا جارہا ہے۔ صحت مند زندگی کے بارے میں لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے مختلف تنظیموں کی جانب سے چلائی جارہی تعلیمی مہم اور سرگرمیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ صحت مند زندگی اور بیماریوں سے معاشرے کو پاک رکھنے کے لیے حکومتی ادارے مفت ہیلتھ چیک اپ فراہم کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.