ETV Bharat / sukhibhava

World Health Day 2023 عالمی یوم صحت، اچھی صحت زندگی کی سب سے بڑی ضرورت

author img

By

Published : Apr 7, 2023, 7:10 AM IST

سب جانتے ہیں کہ اچھی صحت زندگی کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ ہر سال 7 اپریل کو عالمی یوم صحت منایا جاتا ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں لوگوں کو صحت سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔

عالمی یوم صحت
عالمی یوم صحت

حیدرآباد: ہماری زندگی کے معیار کے تعین میں صحت کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے لوگ ہمیشہ 'ہیلتھ از ویلتھ' کا جملہ استعمال کرتے ہیں۔ صحت کا عالمی دن ہر سال 7 اپریل کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے تاکہ صحت کی اہمیت اور معیار زندگی کے بارے میں بیداری پھیلائی جا سکے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا قیام 7 اپریل 1948 میں صحت کو فروغ دینے، کمزوروں کی خدمت اور دنیا کو محفوظ رکھنے کے لیے عمل میں آیا تھا۔ صحت کا عالمی دن لوگوں کو معیاری زندگی گزارنے، اپنی صحت کا خیال رکھنے کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ یوم صحت کو سرکاری تنظیموں کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری تنظیموں نے بھی تسلیم کیا ہے، جو صحت عامہ کے مسائل میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

سنہ 2023 میں صحت کا عالمی دن 'صحت سب کے لیے (ہیلتھ فار آل)' تھیم کے طور پر منایا جائے گا۔ عالمی یوم صحت منانے کے مختلف طریقوں میں سے، اپنی صحت کے بارے میں چوکنا رہنا اس ایونٹ کا سینٹر ہے۔ صحت مند زندگی کی اہمیت سے متعلق لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے مختلف تنظیمیں تعلیمی مہمات اور ورکشاپس کا انعقاد کرتی ہیں۔ حکومتی ادارے لوگوں کو صحت مند زندگی اور بیماریوں سے پاک معاشرے کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لیے مفت ہیلتھ چیک اپ کا بھی انعقاد کرتے ہیں۔

دسمبر 1945 میں برازیل اور چین نے ایک ہمہ گیر اور آزاد بین الاقوامی صحت تنظیم کے قیام کی تجویز پیش کی تھی۔ اس کے بعد جولائی 1946 میں نیویارک میں اس تجویز کو منظور کیا گیا تھا اور سات اپریل 1948 کو 61 ممالک نے این جی او کے قیام کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیا تھا۔ یہ دن سب سے پہلے سنہ 1949 میں 22 جولائی کو منایا گیا تھا، لیکن بعد میں اس تاریخ کو بدل کر 7 اپریل کردیا گیا تھا، ٹھیک اسی دن جس دن ڈبلیو ایچ او کو سرکاری طور پر قائم کیا گیا تھا لہذا سنہ 1950 کو اس دن کو پہلی بار سرکاری طور پر منایا گیا تھا۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق ، 'عالمی یوم صحت کا مقصد ایک مخصوص صحت کے موضوع کے بارے میں عالمی سطح پر شعور اجاگر کرنا ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: World Health Day 2022: عالمی یوم صحت کا مقصد اور تاریخ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.