ETV Bharat / sukhibhava

Intermittent Fasting: کیا انٹرمٹنٹ فاسٹنگ وزن کم کرنے کے لیے اچھا ہے؟

author img

By

Published : Jun 14, 2022, 5:20 PM IST

کیا انٹرمٹنٹ فاسٹنگ وزن کی کمی کے لیے اچھا ہے
کیا انٹرمٹنٹ فاسٹنگ وزن کی کمی کے لیے اچھا ہے

'انٹرمٹنٹ فاسٹنگ' جیسے وزن کم کرنے کے طریقہ کار کو گزشتہ کچھ عرصے میں غذائی لحاظ سے انتہائی مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔ لیکن ان سب کے باوجود شاید وزن کم کرنے کا یہ بہترین طریقہ نہیں ہے کیونکہ اس کے علاوہ کئی ایسے طریقہ کار موجود ہیں جسے ہم اپنا سکتے ہیں۔ Is Intermittent Fasting Good for weight Loss

اگر آپ وہ شخص ہیں جو ہر بار وزن کم کرنے کے بارے میں سوچتے ہیں یا گزشتہ کچھ برسوں میں صحتمند ہونا چاہتا ہیں تب آپ نے کسی نہ کسی کے منہ سے انگریزی کے یہ دو الفاظ' انٹرمٹنٹ فاسٹنگ' ضرور سنے ہوں گے، جس کا مطلب ہوتا ہے ' دو کھانوں کے دوران وقفہ رکھنا'۔ مشہور شخصیات سے لے کر فٹنس کے شوقین افراد اکثر 'انٹرمٹنٹ فاسٹنگ' کی وکالت کرتے ہوئے نظر آجائیں گے۔ ان کا دعوی ہے کہ دیگر ڈائٹ پلان کے مقابلے میں کھانے کا یہ طریقہ وزن کم کرنے میں کافی مددگار ثابت ہوا ہے۔ Is Intermittent Fasting Good for weight Loss

'انٹرمٹنٹ فاسٹنگ' جیسے وزن کم کرنے کے طریقہ کار کو گزشتہ کچھ عرصے میں غذائی لحاظ سے انتہائی مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔ اس لیے نہیں کہ یہ صرف آسان طریقہ ہے بلکہ اس ڈائٹ پلان کو کوئی بھی شخص آسانی سے اپنا سکتا ہے اور اس کے لیے آپ کو اپنا پسندیدہ کھانا ترک کرنا یا کیلوریز کو گننے کی ضرورت نہیں ہے۔ اتنی مقبولیت کے باوجود انٹرمٹنٹ فاسٹنگ وزن کم کرنے کا بہترین طریقہ نہیں ہوسکتا ہے۔

ابھی تک کیے گئے متعدد مطالعات سے معلوم ہوا ہے کہ جب وزن کم کرنے کی بات آتی ہے تب کیلوریز کو گننا اتنا ہی ضروری ہے جتنا وقفے وقفے سے کھانا کھانا۔حال ہی میں ہوئے مطالعہ میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے، جس میں حصہ لینے والے شرکاء کے غذائی عادات کو تقریبا ایک سال تک ٹریک کیا گیا تھا ۔ انٹرمٹنٹ فاسٹنگ مختلف طریقے کے ہوتے ہیں۔ جیسے:

الٹرنیٹ ڈے فاسٹنگ : جہاں آپ ہر دوسرے دن روزہ رکھتے ہیں یا محدود مقدار میں کیلوریز لیتےہیں)۔

'5:2 ڈائیٹ : جس میں پانچ دن تک عام طریقے سے کھانے پینے کے بعد بقیہ دو دن میں خوراک کا پچیس فیصد حصہ کھایا جاتا ہے۔ یعنی خوراک میں وقفے کی بجائے مقدار پر زور دیا جاتا ہے۔

کھانے کے لیے وقت کا پابند ہونا: ایک ایسا طریقہ ہے جس میں گذشتہ دن کے آخرے کھانے کے بعد اگلے دن کے پہلے کھانے کے درمیان ایک طویل وقفہ دیا جاتا ہے۔ عام طور پر اس عادت کو اپنانے والے 16 گھنٹے تک بنا کچھ کھائے گزارتے ہیں جس کے بعد بقیہ آٹھ گھنٹوں کے دوران ہی خوارک لی جاتی ہے۔ لیکن ابھی تک کسی تحقیق نے یہ نہیں بتایا ہے کہ انٹرمٹنٹ فاسٹنگ روایتی غذا سے بہتر ہے۔

انٹرمٹنٹ فاسٹنگ سے آپ کے کھانے کی مقدار کمی آتی ہے، لیکن اس کا منفی پہلو بھی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر کم کرنے والی جسمانی سرگرمی کو کم کرنے اور ورزش کرنے کی صلاحیت پر منفی اثر مرتب کرتا ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ جب مختصر مدت کے لیے خوراک کی کیلوریز تو ہم کافی حد تک کم لے رہے ہوتے ہیں لیکن جسم ورزش کے دوران استعمال کی جانے والی کیلوری کو بھی کم اپناتا ہے۔تاہم، محققین کو مکمل طور پر یقین نہیں ہے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے۔

اس لیے یہ ضروری طور پر وزن میں کمی کو متاثر نہیں کرسکتا ہے، لیکن کم جسمانی سرگرمی صحت پر دیگر منفی اثرات مرتب کرسکتی ہے۔ مثال کے طور پر 'الٹرنیٹ ڈے فاسٹنگ ' پر کیے گئے مطالعہ سے معلوم ہوا ہے کہ تین ہفتہ کیے گئے اس طرح کی فاسٹنگ تین ہفتوں تک جاری رکھنے سے جسمانی سرگرمی کی سطح میں کمی آئی ہے۔

فاسٹنگ کے دیگر فوائد کیا ہیں؟

جب وزن کم کرنے کی بات آتی ہے تب شاید انٹرمٹنٹ فاسٹنگ بھلے ہی کوئی معجزہ ثابت نہیں ہو لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس سے صحت کو دیگر فائدے نہیں ہوتے ہوں۔ انٹرمٹنٹ فاسٹنگ پر ہوئی ایک حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اس سے بلڈ پریشر، انسولین کی حساسیت (جسم بلڈ شوگر کو کس حد تک مؤثر طریقے سے کنٹرول کرتا ہے) اور کولیسٹرول کی سطح کو اسی حد تک کم کرتا ہے جس طرح روزانہ کیلوری کو جمع ہونے سے روکتا ہے۔ محققین کی جانب سے امکان ظاہر کیے گئے ہیں کہ شاید یہ وزن میں کمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ لیکن چند مطالعات میں شرکاء پر ایک سال سے بھی زیادہ وقت تک نظر رکھی گئی ہے اس لیے یہ جاننا مشکل ہے کہ آیا یہ اثرات برقرار رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: Food Sequencing can Help Your Glucose Level: گلوکوز کی سطح برقرار رکھنے کے لیے ترتیب وار طریقے سے کھانا کھائیں؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.