ETV Bharat / sukhibhava

Breast Cancer Awareness 2022 بریسٹ کینسر لاعلاج نہیں ہے

author img

By

Published : Oct 1, 2022, 9:03 AM IST

Updated : Oct 1, 2022, 6:53 PM IST

بریسٹ کینسر ایک خطرناک بیماری ضرور ہے لیکن لاعلاج نہیں ہے۔ اگر اس کا بروقت پتہ چل جائے تو علاج ممکن ہے۔ بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لیے ہر سال اکتوبر ماہ کو بریسٹ کینسر کے طور پر منایا جاتا ہے۔ Breast Cancer Awareness 2022

بریسٹ کینسر لاعلاج نہیں ہے
بریسٹ کینسر لاعلاج نہیں ہے

خواتین میں پایا جانے والا بریسٹ کینسر نہ صرف بھارت میں بلکہ پوری دنیا میں کینسر کی سب سے عام قسم ہے۔ بریسٹ کینسر ایک خطرناک بیماری ہے لیکن یہ لاعلاج نہیں ہے۔ اگر اس کا بروقت پتہ چل جائے تو علاج ممکن ہے۔ بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لیے ہر سال اکتوبر ماہ کو بریسٹ کینسر کے طور پر منایا جاتا ہے، جس کا مقصد پوری دنیا کے لوگوں کو اس بیماری کی علامات اور علاج کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔ Breast Cancer is not Incurable

بریسٹ کینسر لاعلاج نہیں ہے

دور حاضر میں طب کے میدان میں بہت ترقی ہوئی ہے لیکن عام لوگوں میں کینسر کا خوف اب بھی برقرار ہے۔ کینسر جسم کے کسی بھی کونے میں پھیل سکتا ہے، لیکن کینسر کے سبھی اقسام میں بریسٹ کینسر سرفہرست ہے۔ ویسے تو اس مرض کا بروقت پتہ چل جائے تو علاج ممکن ہے، لیکن اگر صحیح وقت پر اس کا علاج نہ کیا جائے تو موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق نیشنل بریسٹ کینسر بیداری ماہ کو پنکٹوبر کے نام سے بھی منایا جاتا ہے۔ یہ مہم پہلی بار 1985 میں امریکن کینسر سوسائٹی اور AstraZeneca نے شروع کی تھی۔ Breast cancer is not incurable

اعداد و شمار کیا کہتے ہیں

واضح رہے کہ گزشتہ چند برسوں میں پوری دنیا میں بریسٹ کینسر کے معاملات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ساتھ ہی اگر اعدادوشمار پر بات کی جائے تو خاص طور پر بھارت کی خواتین میں بریسٹ کینسر کے کسز سب سے زیادہ ہیں۔ انڈین کینسر سوسائٹی کے مطابق ہر 28 میں سے ایک عورت کو بریسٹ کینسر کا خطرہ لاحق ہے۔ ساتھ ہی ورلڈ ہیلتھ سوسائٹی کے مطابق، سال 2018 میں بریسٹ کینسر کے تقریباً 1,62,468 کیس رپورٹ ہوئے تھے جن میں سے 87,090 خواتین کی اس بیماری کی وجہ سے موت ہوگئی۔

بریسٹ کینسر کی علامات

بریسٹ کینسر کی علامات شروع میں نظر نہیں آتیں لیکن اگر گانٹھ یا کسی اور قسم کی علامات ہوں تو میموگرافی کے معائنے سے اس کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔ انڈین کینسر سوسائٹی کے مطابق بریسٹ کینسر کی علامات مختلف خواتین میں مختلف ہو سکتی ہیں جن میں سے کچھ درج ذیل ہیں۔

  • بریسٹ یا بازو کے نیچے گانٹھ
  • بریسٹ میں درد یا سوجن
  • بریسٹ کے نپلوں کی شکل میں تبدیلی
  • بریسٹ کا سخت ہونا
  • نپل پر خارش
  • نپل سے خون یا پانی کا نکلنا

بریسٹ کینسر کی وجوہات

جسمانی کمزوری اور بے قاعدہ طرز زندگی کے علاوہ کئی بار جینیاتی وجوہات بھی بریسٹ کینسر کی ذمہ دار ہوتی ہیں۔ تاہم، بریسٹ کینسر کے صرف 5-10٪ واقعات ہی جینیاتی ہوتے ہیں۔ بریسٹ کینسر کی علامات کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ان میں سے کچھ درج ذیل ہیں۔ Breast Cancer Awareness Month 2022

  • بریست کے خلیات کی غیر معمولی ترقی
  • ہارمون کا عدم توازن
  • بچے کو دودھ کم پلانا یا نہ پلانا
  • بے قاعدہ طرز زندگی
  • غیر متوازن غذا
  • مانع حمل ادویات لینے پر
  • نشے اور تمباکو نوشی کی عادت
  • ورزش نہیں کرنا
  • بڑی عمر میں حاملہ ہونا یا بچے کو جنم دینا

بریسٹ کینسر کے عام اقسام

ویسے تو یہ بیماری کئی اقسام کے ہوسکتے ہیں۔ لیکن بریسٹ کینسر میں زیادہ تر کیسز ڈکٹل کارسنوما ان سیٹو (DCIS)، انویسیو ڈکٹل کارسنوما، انویسیو لوبولر کارسنوما کے سامنے آتے ہیں۔ اس کے علاوہ انفلیمری بریسٹ کینسر، ٹرپل نیگیٹو بریسٹ کینسر اور نپل کی پیجٹ بیماری بھی بریسٹ کینسر کے زمرے میں آتی ہے لیکن ان کے متاثرین کی تعداد کم ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق بریسٹ کینسر کی تقریباً تمام اقسام کا علاج ممکن ہے اگر علامات پہلی سٹیج پر ہی پکڑ لی جائیں۔

Last Updated :Oct 1, 2022, 6:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.