ETV Bharat / state

Mamata Banerjee جب ممتا بنرجی نے راکیش شرما کے بجائے راکیش روشن کا نام لے لیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 25, 2023, 2:18 PM IST

جب ممتا بنرجی نے راکیش شرما کے بجائے راکیش روشن کا نام لے لیا
جب ممتا بنرجی نے راکیش شرما کے بجائے راکیش روشن کا نام لے لیا

چاندریان کی چاند پر کامیاب لینڈنگ کے بعد پوری دنیا میں بھارت نے اپنی خلائی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ملک کی تمام ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں اسرو کی اس کامیابی پر جم کر جشن منانے کا سلسلہ جاری ہے۔

جب ممتا بنرجی نے راکیش شرما کے بجائے راکیش روشن کا نام لے لیا

کولکاتا: اسرو کے ساءنسدانوں کی برسوں کی کڑی محنت کی بدولت بھارت کو جو ناقابل فراموش کامیابی ملی ہے اس کی وزیراعظم نریندر مودی سے لے کر ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بھی تعریف کر رہے ہیں۔ پوری دنیا نے بھارت کے خلائی مشن کی صلاحیت کی جم کر تفریف بھی کر رہی ہے۔ اسرو کے ساءنسدانوں کو مبارکباد پیش کرنے کی دوڑ میں مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی بھی شامل ہوئیں۔لیکن وزیراعلی ممتا بنرجی نے اسرو کو مبارکباد پیش کرنے کے دوران ایک ایسا شخص کا نام لے لیا جس کا خلائی مشن سے دور دور تک کبھی کوئی تعلق نہیں رہا ۔

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ جب بھارت کا سائنسداں راکیش روشن جی ہاں یہ وہی راکیش روشن ہیں جنہوں نے بالی ووڈ میں سپرہٹ فلمیں بنانے کے علاوہ کوئی دوسرا کام نہیں کیا ہے خلا پر پہنچے تو اس وقت کی وزیراعظم اندرا گاندھی نے پوچھا کو چاند سے بھارت کیسا نظر آتا ہے۔ وزیراعلی ممتا بنرجی کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کر دیا۔سوشل میڈیا پر لوگ سوال کرنے لگے کہ آیا راکیش روشن کب سائنسداں بن گئے ۔صارفین کی جانب سے اس بیان پر ۔ختلف آرا آنے لگیں ۔

یہ بھی پڑھیں: Chandrayaan Mission Success بھارت نے تاریخ رقم کردی، چندریان تھری کی چاند پر کامیاب سافٹ لینڈنگ

حلانکہ سوشل میڈیا پر شورشرابہ کے باوجود وزیراعلی ممتا بنرجی یا پھر ان کی پارٹی کے کسی رہنما کی طرف سے اس کو لے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.