ETV Bharat / bharat

Chandrayaan Mission Success بھارت نے تاریخ رقم کردی، چندریان تھری کی چاند پر کامیاب سافٹ لینڈنگ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 23, 2023, 6:04 PM IST

Updated : Aug 23, 2023, 8:24 PM IST

چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ بھارت کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوئی ہے، کیونکہ بھارت چاند کی سطح پر سافٹ لینڈنگ کی پیچیدہ تکنیک میں کامیابی حاصل کرنے والا چوتھا ملک بن گیا ہے اور چاند کی جنوبی قطب کی سطح پر لینڈ کرنے والا بھارت پہلا ملک بن گیا ہے۔

Etv Bharat
بھارت نے تاریخ رقم کردی، چندریان تھری کی چاند پر کامیاب سافٹ لینڈنگ

بھارت نے تاریخ رقم کردی، چندریان تھری کی چاند پر کامیاب سافٹ لینڈنگ

حیدرآباد: بھارت کا تاریخی قمری مشن چندریان 3 چاند کے جنوبی قطب کی سطح پر کامیابی کے ساتھ لینڈ کر گیا ہے۔ چندریان 3 کے چاند پر کامیابی کے ساتھ لینڈ ہوتے ہی بھارت چاند کے جنوبی قطب پر پہنچنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ بھارت کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوئی ہے، کیونکہ بھارت چاند کی سطح پر سافٹ لینڈنگ کی پیچیدہ تکنیک میں کامیابی حاصل کرنے والا چوتھا ملک بن گیا ہے۔ اس سے قبل امریکہ، چین اور سویت یونین یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

چیندریان تھری کے کامیاب لینڈینگ کے بعد جنوبی افریقہ سے وزیراعظم نریندر مودی نے ورچوئلی خطاب کیا اور ملک کی عوام ساتھ ساتھ اسرو کے سائنسدانوں کو مبارک باد دی۔ وزیراعظم مودی اس وقت برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جوہانسبرگ میں ہیں۔ اس کے بعد اسرو کے چیئرمین ڈاکٹر ایس سومناتھ نے چندریان مشن کے تمام عملہ اور ڈائریکٹر کو مبارک باد پیش کی۔ اس تاریخی کامیابی کی وجہ سے اسرو کیمپلیکس میں خوشی کا ماحول تھا اور ہر کوئی ایک دوسرے کو مبارک باد دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ چندریان 3 کو چودہ جولائی کو لانچ کیا گیا تھا۔ 600 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار چندریان 3 اپنے 41 دنوں کے سفر کے بعد آج چاند پر کامیابی کے ساتھ لینڈ کرگیا ہے۔ چاند کی تحقیق میں بھارتی خلائی تحقیقی ایجنسی اسرو کی یہ پہلی کوشش نہیں تھی۔ اس پہلے بھی چندریان 2 کو 2019 میں لانچ کیا گیا تھا لیکن یہ مشن چاند کی سطح پر لینڈنگ کے وقت حادثہ کا شکار ہوگیا تھا۔

Last Updated :Aug 23, 2023, 8:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.