ETV Bharat / state

'گورنر کو رہاستی الیکشن کمیشن کے چیف کو بلانے کا حق نہیں'

author img

By

Published : Mar 7, 2020, 10:25 PM IST

ترنمول کانگریس رکن پارلیمان نے کہاکہ گورنر جگدیپ دھنکر آ ئینی سربراہ ہیں لیکن ان کے پاس ریاستی الیکشن کمیشن کو طلب کرنے کااختیار نہیں ہے۔

'گورنر کو رہاستی الیکشن کمیشن کے چیف کو بلانے کا حق نہیں'
'گورنر کو رہاستی الیکشن کمیشن کے چیف کو بلانے کا حق نہیں'

مغربی بنگال کے ہگلی ضلع کے سری رامپور سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان اور ایڈوکٹ کلیان بنرجی نے گورنر جگدیپ دھنکر ریاست کے آئینی سربراہ ہیں ۔ لیکن کے ان کے دائرے وسیع ہونے کے باوجود وہ ریاستی الیکشن کمیشن کو طلب نہیں کرسکتے ہیں

'گورنر کو رہاستی الیکشن کمیشن کے چیف کو بلانے کا حق نہیں'

انہوں نے کہاکہ گورنر ریاست کے لاء اینڈ آرڈر سے متعلق کسی سے بھی ملاقات کرسکتے ہیں۔ ان کے ساتھ تبادلہ خیال کرسکتے ہیں۔ ان کے دائرے اختیار میں ہے۔

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کاکہنا ہے کہ گورنر کے پاس کسی بھی ریاست کے الیکشن کمیشن کے چیف کو طلب کرکے انتخابات کے بارے میں بات نہیں کرسکتے ہیں۔

'گورنر کو رہاستی الیکشن کمیشن کے چیف کو بلانے کا حق نہیں'
'گورنر کو رہاستی الیکشن کمیشن کے چیف کو بلانے کا حق نہیں'

کلیان بنرجی کے مطابق گورنرکا عہدہ آئینی ہے تو ریاستی الیکشن کمیشن کاوعہدہ بھی آ ئینی ہے۔ اس لئے ریاستی الیکشن کو طلب کرکے انتخابات کرانے سے متعلق بات کرنادرست نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں زیادہ کچھ بولنا نہیں ہے۔ کیونکہ ہر شخص کا کام کرنے کا اپنا اپنا طریقہ ہوتا ہے ممکن ہے کہ گورنر نے بھی اسی وجہ سے ریاستی الیکشن کمیشن کو طلب کئے ہوگئے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مغربی بنگال کے گورنر جگدیہ دھنکر نے ریاستی الیکشن کمیشن کے چیف کو راج بھون طلب کرکے آئندہ انتخابات کے سلسلے میں تبادلہ خیال تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.