ETV Bharat / state

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی وزیراعظم سے 20 دسمبر کو ملاقات

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 12, 2023, 8:18 PM IST

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی ترقیاتی فنڈ کے سلسلے میں 20 دسمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گی۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ مغربی بنگال کے ترقیاتی فنڈ اور بقایا رقم کے سلسلے میں تبادلہ خیال کریں گی۔Mamata Will Meet PM Modi On 20th December

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی وزیراعظم سے 20 دسمبر کو ملاقات
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی وزیراعظم سے 20 دسمبر کو ملاقات

کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی ترقیاتی فنڈ کے سلسلے میں 20 دسمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گی۔

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے شمالی بنگال میں ایک جلسے کو خطاب کرتے ہوئےکہاکہ مغربی بنگال کے ترقیاتی فنڈ اور بقایا رقم کے سلسلے میں تبادلہ خیال کریں گی۔بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی جانب سے فنڈ جاری نہیں ہونے کی وجہ سے بنگال کو نقصان پہنچا ہے۔مغربی بنگال بغیر مر کز کی مدد کے تمام ترقیاتی منصوبوں کو جاری رکھا ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران بقایا رقم کو ریلیز کرنے کے سلسلے میں بات چیت ہوگی۔بقایا راقم پر تبادلہ خیال اہم موضوع ہے۔بقایا راقم کے لئے دہلی کا سفر کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مہوا موئترا نے لوک سبھا رکنیت منسوخی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا

وزیراعلیٰ ممتابنرجی کا کہنا ہے کہ مرکز نے تمام فنڈ کو رو رکھا ہے۔ جی ایس ٹی سے ملنے والی راقم بھی ہمیں اب تک نہیں ملی ہے۔ریاستی حکومت اپنے دم پر ترقیاتی منصوبوں کو جاری رکھا ہے۔۔ترقیاتی منصوبوں کو چلانے کے لئے راقم کی ضرورت پڑتی ہے جو مرکزی حکومت کی جانب سے نہیں ملتی ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ نے کہاکہ ہم اپنا پیسہ واپس چاہتے ہیں جس کی مدد سے ترقیاتی منصوبوں کو جاری رکھا جا سکے۔ہم عوام کے لئے ترقیاتی منصوبے چلاتے ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.