ETV Bharat / state

'کانگریس سی پی آئی ایم اتحاد کامیابی ملے گی'

author img

By

Published : Nov 25, 2019, 2:25 PM IST

سابق رکن پارلیمان اور کانگریس کی سنئیر رہنما دیپا داس منشی نے ضمنی انتخابات میں کانگریس اور سی پی آئی ایم کے امیدواروں کی جیت پربھروسے کااظہار کیاہے۔

'کانگریس سی پی آئی ایم اتحاد کامیابی ملے گی'


مغربی بنگال کے تین اسلمبلی حلقوں کریم پور،کالیاگنج اورکھڑگپوراسمبلی میں آج صبح سے پرُامن طریقے سے ضمنی انتخابات جاری ہے۔ ضمنی انتخابات کےلیے مرکزی فورسزکی 20 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔


مالدہ ضلع کے کالیاگنج اسمبلی حلقے میں جاری ضمنی انتخابات میں ڈالنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے سابق رکن پارلیمان اور سنئیرکانگریسی رہنمادیپاداس منشی نے کہاکہ ہمیں کانگریس اور سی پی آئی ایم امیدوار کی جیت کا بھروسہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ اسمبلی انتخابات کی طرح اس مرتبہ کالیاگنج کے عوام کانگریس ۔سی پی آئی ایم کے امیدوار کامیاب بنائیں گے۔لوگوں نے کانگریس اور سی پی آئی ایم اتحاد پربھروسے کااظہارکیاہے۔

'کانگریس سی پی آئی ایم اتحاد کامیابی ملے گی'
'کانگریس سی پی آئی ایم اتحاد کامیابی ملے گی'

دیپاداس منشی کاکہنا ہے کہ کے مطابق مالدہ کانگریس گڑھ ہے۔ اس میں شگاف ڈالنا کسی بھی سیاسی جماعت کے لیے مشکل ہی ناممکن ہے۔مالدہ کے لوگ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سے اب چکے ہیں۔لوگ بے جے پی کوکبھی بھی قبول نہیں کریں گے۔

لوگوں کے پاس کانگریس سی پی آئی ایم کے امیدوار کوجتانے کے لیے کوئی دوسرامتبادل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے تین اسلمبلی حلقوں کریم پور،کالیاگنج اورکھڑگپوراسمبلی میں ضمنی انتخابات جاری ہے۔ ضمنی انتخابات کےلیے مرکزی فورسزکی 20 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔

ریاستی الیکشن کمیشن سے موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک تینوں اسمبلی حلقوں میں ہونےو الے ضمنی انتخابات میں دتیس فیصد ووٹ ڈالیں گے ہیں۔

Intro:Body:

MONDAY


Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.