ETV Bharat / state

مغربی بنگال ضمنی انتخابات: تینوں سیٹوں پر ترنمول کانگریس کی سبقت

author img

By

Published : Oct 3, 2021, 12:49 PM IST

مغربی کے تین اسمبلی حلقوں کی گنتی جاری ہے، جس میں ترنمول کانگریس پارٹی سبھی جگہوں پر حریف سے آگے چل رہی ہے۔ ممتا بنرجی بھی آگے ہیں۔

wb_kol_mamata banerjee and two other tmc candidate leading in bypoll_wbur10001
wb_kol_mamata banerjee and two other tmc candidate leading in bypoll_wbur10001

کولکاتا: تین اسمبلی حلقوں میں ہوئے ضمنی انتخابات کی گنتی جاری ہے جس میں ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی سمیت دیگر دو رہنما اپنے اپنے حریفوں پر سبقت بنائے رکھی ہے۔

مغربی بنگال کے تینوں اسمبلی حلقوں کولکاتا کے بھوانی پور، مرشدآباد کے شمشیر گنج اور جنگی پور اسمبلی میں ہوئے ضمنی انتخابات کی گنتی جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق کولکاتا کے بھوانی پور سے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی اور امیدوار ممتابنرجی اپنی کٹر حریف بی جے پی کی امیدوار پرینکا تبروال سے 24 ہزار ووٹوں سے آگے چل رہیں ہیں۔

دوسری طرف مرشدآباد ضلع کے دو اسمبلی حلقوں شمشیرگنج اور جنگی پور میں سخت سکیورٹی کے درمیان ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق شمشیرگنج سے ترنمول کانگریس کے امیدوار اور سنئیر رہنما امرالاسلام اپنے حریف کانگریس کے امیدوار زاہد الرحمن اور بی جے پی کے امیدوار سے ساڑھے گیارہ ہزار ووٹوں سے آگے ہیں۔
مزید پڑھیں: کولکاتا: علماء و سماجی کارکنان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج


جنگی پور اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کے امیدوار ذاکر حسین اپنے کٹر حریف آر ایس پی کے امیدوار جان عالم مشتری سے ساڑھے پانچ ہزار ووٹوں سے آگے ہیں۔
واضح رہے کہ تین اسمبلی حلقوں کولکاتا کے بھوانی پور سے ترنمول کانگریس کی امیدوار وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ہیں۔ اس کے علاوہ مرشدآباد کی دو سیٹیں جنگی پور اور شمشیرگنج میں ضمنی الیکشن ہونے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مسلمانوں کی تعلیم سے دوری باعث تشویش

جب پُرہجوم سرکاری تقاریب جاری ہیں تو مساجد اور درگاہیں بند کیوں: محبوبہ مفتی


بھوانی پور اسمبلی حلقے میں ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے امیدوار ہونے کی وجہ سے یہ حلقہ قومی سطح پر توجہ کا مرکز بن چکا ہے کیونکہ گزشتہ اسمبلی انتخابات 2021 میں نندی گرام سے الیکشن لڑنے والی ممتابنرجی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.