ETV Bharat / state

TMC MP Shatrughan Sinha ایجنسیوں کے بارے میں سوال کرکے وقت ضائع نہ کریں

author img

By

Published : Sep 28, 2022, 1:40 PM IST

سی بی آئی اورای ڈی کے سوال پررکن پارلیمان شتروگھن سنہا نے کہا کہ مغربی بنگال میں تہواروں کا موسم ہے۔اس درمیان میڈیا کو بے کار کے سوال میں پڑ کر وقت ضائع کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔TMC MP Shatrughan Sinha

ایجنسیوں کے بارے میں سوال کرکے وقت ضائع نا کرے
ایجنسیوں کے بارے میں سوال کرکے وقت ضائع نا کرے

آسنسول :مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے مسلم اکثریتی علاقہ آسنسول سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان شتروگھن سنہا اپنے پارلیمانی حلقے کے دورے کے دوران مختلف علاقوں کے پوجا پنڈالوں کا افتتاح کیا۔TMC MP Shatrughan Sinha Slam Central Govt Over Agencies

اسی درمیان بالی ووڈ کے ویٹرن اداکار اور رکن پارلیمان شتروگھن سنہا نے کہا کہ اس سے پہلے بھی آسنسول آ چکا ہوں لیکن اس مرتبہ کا ماحول بالکل مختلف اور خوشگوار لگ رہا ہے۔تمام مذاہب کے لوگوں کے چہروں پر خوشیاں دیکھی جا سکتی ہے۔

ایجنسیوں کے بارے میں سوال کرکے وقت ضائع نا کرے
ایجنسیوں کے بارے میں سوال کرکے وقت ضائع نا کرے

رکن پارلیمان شتروگھن سنہا نے کہا کہ مغربی بنگال میں خوشگوار ماحول کی سب سے بڑی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت والی ماں ماٹی مانش کی حکومت ہے۔ اس حکومت میں تمام مذاہب کے لوگوں کی نمائندگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ اس رفتار کو کسی کے ذریعہ اور سازش کو روکی نہیں جاسکتی ہے۔ایجنسیاں ڈرا سکتی ہے لیکن بندش لگا نہیں سکتی ہے۔ دوسرے لوگوں کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:Bilkis Bano Case بلقیس بانو کیس کے مجرمین کی رہائی کو منسوخ کرنے کا مطالبہ

ان کا کہنا ہے کہ میڈیا والوں کو سی بی آئی،ای ڈی سمیت دیگر جانچ ایجنسیوں سے متعلق سوال کرکے خوشگوار ماحول بگاڑنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے۔ خاموش میڈیا کہتے ہوئے وہاں سے چلے گئے۔ رکن پارلیمان کے خاموش ڈائیلاگ استعمال کرنے پر وہاں کچھ دیر کے لئے سناٹا چھا گیا۔

واضح رہے کہ مسلم اکثریتی پارلیمانی حلقہ آسنسول سے شتروگھن سنہا نے ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی امیدوار اگنی مترا پال کو پونے چار لاکھ ووٹوں سے شکست دی تھی۔TMC MP Shatrughan Sinha Slam Central Govt Over Agencies

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.