TMC MLA Gulsan Mullick اگرمیں پنچلا سے کامیاب نہیں ہوا تو ممتا کو دوبارہ اقتدار نہیں ملے گا

author img

By

Published : Jan 11, 2023, 6:01 PM IST

اگرمیں پنچلا سے کامیاب نہیں ہوا توممتا اقتدار میں واپس نہیں آئیں گی

ہاوڑہ کے پنچلا سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی گلشن ملک نے متبازع بیان دیتے ہوئے کہاکہ اگر ان کی شکست کی صورت میں ممتابنرجی بھی بطور وزیراعلیٰ اقتدار میں واپس نہیں آپائیں گی۔ رکن اسمبلی کے بیان منظر عام پر آنے کے بعد سیاسی حلقوں میں ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے۔TMC MLA Gulashan Mullick

اگرمیں پنچلا سے کامیاب نہیں ہوا توممتا اقتدار میں واپس نہیں آئیں گی

کولکاتا: مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی گلش ملک کے ایک بیان نے ترنمول کانگریس کو پریشان کردیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ممتا بنرجی اب دوبار بطور وزیراعلیٰ قتدار میں واپس نہیں آئیں گی۔ کچھ دن قبل ہوڑہ شمال سے ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی گوتم چودھری نے پارٹی کا موازنہ پرائیویٹ فارماسیوٹیکل کمپنیوں سے کرتے ہوئے ممتا بنرجی کو برانڈ قرار دیا تھا۔ اب پنچلا سے ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی کے تبصرہ نے پارٹی کو بے چین کردیا ہے۔

پنچلا سے ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی گلشن ملک نے کہا کہ اگر مجھے ووٹ نہ ملے تو میں سنیاس لے لوں گا۔ اور اگر میں پنچلا سے کامیاب نہیں ہوا تو ممتا بنرجی نوبنو میں نہیں بیٹھ پائیں گی۔ تاہم انہوں نے ممتا بنرجی کے سماجی و فلاحی اسکیموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی کے اقتدار میں ہونے کی وجہ سے لوگوں کو بڑے پیمانے پر فلاحی اسکیمیں مل رہی ہیں ۔

ترنمول کانگریس نے پنچایتی انتخابات سے قبل عوامی رابطہ بڑھانے کے مقصد سے ’’دیدی کوچھ ‘‘پروگرام شروع کیا ہے۔ پارٹی کے نمائندے دیدی کے سفیر بن کر عام لوگوں کے پاس جا رہے ہیں۔اس پروگرام میں ترنمول کانگریس کے ممبران اسمبلی متنازع تبصرے آرہے ہیں ۔گلشن ملک پنچلا اسمبلی حلقہ سے 2011 سے مسلسل تین بار ترنمول کے ٹکٹ پر ممبر اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے 1996 میں وہ کانگریس کے ٹکٹ پر منتخب ہوچکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:CM Mamata Banerjee On Employment مغربی بنگال میں روزگار میں کئی گنا اضافہ ہوا: ممتا

کچھ دن قبل شمالی ہوڑہ سے ممبر اسمبلی نے کہا تھا کہ ممتا بنرجی ان کے سرپر ہیں اور ابھیشیک بنرجی کی قیادت میں بنگال چل رہا ہے۔ ہم کچھ بھی نہیں ہیں ہمارے اراکین اسمبلی، عہدیدار کچھ نہیں ہیں۔یواین آئی۔نور

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.