CM Mamata Banerjee On Employment مغربی بنگال میں روزگار میں کئی گنا اضافہ ہوا: ممتا

author img

By

Published : Jan 10, 2023, 12:24 PM IST

مغربی بنگال میں کئی گنا روزگار میں اضافہ ہوا:ممتا

وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے پیر کو کہا کہ ریاست میں روزگار میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے جب کہ غریبی بھی کم ہور ہی ہے۔ CM Mamata Banerjee On Employment

مغربی بنگال میں کئی گنا روزگار میں اضافہ ہوا:ممتا

کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ بنرجی بنرجی نے کہا کہ ریاست میں 12لاکھ روزگارپیدا ہوئے ہیں۔ ذات پات،ہندو مسلم کی تفریق کئے بغیر سبھی کو اسکالر شپ دی جاتی ہے۔ کورونا کے دورمیں ریاست کی جی ڈی پی میں اضافہ ہوا ہے۔ ریاستی حکومت کی ’ دوارے سرکار اسکیم ‘ کو مرکزی حکومت کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اس سال کی جی 20-چوٹی کانفرنس کی پہلی میٹنگ پیر کو یہاں بسوا بنگلہ کنونشن سینٹر میں شروع ہوئی، جس میں محتر مہ بنرجی نے کانفرنس کا افتتاح کیا۔

تین روزہ جی 20-چوٹی کانفرنس میٹنگ بدھ تک چلے گی۔ میٹنگ کا اہم موضوع ڈیجیٹل مالیاتی نظام ہے۔ میٹنگ سے اتحاد کا پیغام دیتے ہوئے محترمہ بنرجی نے کہا کہ لوگوں کی ترقی ہونا ضروری ہے۔ سبھی سے سیاست چھوڑ کر ترقی کے لئے مل کر کام کرنے کی درخواست کی۔ جی 20-کی اس میٹنگ کا اہم مقصد محروم لوگوں کی بینکنگ نظام میں لانا اور ان کی انفرادی اور قومی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔ میٹنگ میں جی 20-ملکوں کے رکن کے علاوہ یورپی یونین ملکوں کے رکن ،ایشیائی ترقی بینک، ورلڈ بینک ،نابارڈ اور آئی ایم ایف کے نمائدے بھی حصہ لے رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:Vande Bharat Stone Pelting Case وندے بھارت ایکسپریس پر حملے کے تین ملزم گرفتار

ہندوستان اس سال کے جی20-کانفرنس کی صدارت کرے گا۔ ریاستی سکریٹریٹ نبناکے ذرائع کے مطابق پہلے دن کی میٹنگ کے بعد مہمانوں کے لئے گنگا کے کنارے ڈنر کروز کا انتظام کیا گیا ہے۔ نیو ٹاون کے پل کڑیر میں منگل کو رات کے کھانے کے بعدایک ثقافتی پروگرام ہوگا۔ بدھ ،11 جنوری کو مہمان وکٹوریہ میموریل کی سیر کریں گے۔ انھیں اسٹریٹ فوڈ کا لطف اٹھانے کا موقع بھی ملے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.