ETV Bharat / state

Students Protest Against Firhad Hakim طلبا کو 'بدتمیز' کہنے پرفرہاد حکیم کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Nov 30, 2022, 1:01 PM IST

عالیہ یونیورسٹی کے طلباء نے ریاستی وزیر فرہاد حکیم کے طالب علموں کو مبینہ طور پر بدتمیز کہنے پر زور دار احتجاج کیا۔ بنیادی طور پر یہ احتجاج حکومت کی جانب سے یونیورسٹی کی زمین اسپتال کے حوالے کرنے کے فیصلے کے خلاف بھی تھا۔ Aliah University Students Protest Against Firhad Hakim

طالب علموں کو بدتمیز کہنے پرفرہاد حکیم کے خلاف احتجاج
طالب علموں کو بدتمیز کہنے پرفرہاد حکیم کے خلاف احتجاج

کولکاتا: مغربی بنگال کے واحد اقلیتی تعلیمی ادارہ عالیہ یونیورسٹی کے طلبا نے ریاستی حکومت اور وزیر فرہاد حکیم کے خلاف زوردار احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ان کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔ حال ہی میں سیکرٹریٹ بلڈنگ نبنّا میں ایک میٹنگ میں فرہاد حکیم نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ عالیہ یونیورسٹی سے متصل زمین آر جی کار اسپتال کو دینے کے لئے میٹنگ کی تھی۔ وہاں انہوں نے مبینہ طور پر یونیورسٹی طلبا کو بدمعاش کہا تھا۔ Aliah University Students Protest Against Firhad Hakim

چنانچہ آج کیمپس میں احتجاجی میٹنگ بلائی گئی جس میں فرہاد حکیم کے مبینہ تبصرے کی شدید مذمت کی گئی۔ اس کے علاوہ مظاہرین نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ عالیہ یونیورسٹی کے طلباء کے ہاسٹل کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان کا مسئلہ بھی فوری طور پر حل کیا جائے اور مجوزہ منصوبے پر کام شروع کیا جائے۔

عالیہ یونیورسٹی کے طالب علم ساجد الرحمن نے کہاکہ ہمارے ہاتھ میں جو ویڈیو آیا ہے، اس میں ایک شخص نے یہ تبصرہ اس وقت کیا جب وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی عالیہ یونیورسٹی کی اراضی آر جی کار ہسپتال کو دینے پر بحث کر رہی تھیں، حالانکہ ہم اس شخص کو نہیں دیکھ سکتے جو لیکن آواز سن کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ آواز اور الفاظ وزیر اور میئر فرہاد حکیم کے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Firhad Hakim On CAA کیا مودی اور امت شاہ شہریت کے لئے کاغذات دکھائیں گے، فرہاد حکیم کا سوال

مبینہ طور پر عالیہ یونیورسٹی کے پارک سرکس سے متصل اراضی پر کئی برسوں سے طلبہ کے لئے ہاسٹل، کھیل کے میدان، دور دراز سے آنے والے ملازمین کے لئے اسٹاف کوارٹرز کا مجوزہ کام ابھی تک شروع نہیں ہوسکا۔ نئے طلباء کے مسائل کے حل کرنے کے لئے طلبا کی طرف سے بار بار 100 اور 150 نشستوں پر مشتمل ہاسٹل کے قیام کا مطالبہ کیا گیا لیکن آج تک اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ یونیورسٹی حکام کی اس بے حسی کے نتیجے میں یونیورسٹی کے طلباء کی تعلیم غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہے۔ Students Of Aliah University Protest Against Firhad Hakim And Land Acquired

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.