ETV Bharat / state

Garulia Municipality on Urdu Language: گارولیا میونسپلٹی میں اردو کا نفاذ جلد، چئیرمین رامن داس

author img

By

Published : Jun 16, 2022, 5:34 PM IST

Updated : Jun 16, 2022, 5:59 PM IST

شمالی 24 پرگنہ کے گیارولیا ٹاؤن میں گارولیا میونسپلٹی Garulia Municipality کے چیئرمین رامن داس نے کہا کہ دفتر کے صدر دروازے پر ہندی، بنگلہ اور انگلش کے ساتھ ساتھ اردو میں بھی سائن بورڈ لگائے جائیں گے، جس پر کام جاری ہے۔ Garulia Municipality on Urdu Language

Garulia Municipality on Urdu Language
گارولیا میونسپلٹی میں اردو کا نفاذ جلد، چئیرمین رامن داس

کولکاتا: مغربی بنگال میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہے اس کے باوجود ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح یہاں بھی اردو کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔ سنہ 2011 میں ممتابنرجی کے اقتدار میں آنے کے بعد اردو کو کاغذی طور پر دوسری سرکاری زبان کا درجہ ملا، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ چند مسلم اکثریتی علاقوں میں میونسپلٹیوں کے نام تو اردو میں تحریر ہیں، لیکن بیشتر مقامات پر اس زبان کو کوئی اہمیت نہیں دی گئی۔'
ویڈیو
اسی درمیان شمالی 24 پرگنہ کے گیارولیا ٹاؤن میں گارولیا میونسپلٹی Garulia Municipality کے چیئرمین رامن داس نے کہا کہ دفتر کے صدر دروازے پر ہندی، بنگلہ اور انگلش کے ساتھ ساتھ اردو میں بھی سائن بورڈ لگائے جائیں گے Urdu Sign Board جس پر کام جاری ہے۔ چئیرمین رامن داس نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے پہلے ہم نے میونسپلٹی میں اردو کے نفاذ سے متعلق بات چیت کی۔ اب وقت آگیا ہے کہ اعلان پر عملدرآمد کیا جائے۔'انہوں نے کہا کہ گارولیا میونسپلٹی کے مین گیٹ پر بنگلہ، ہندی اور انگلش میں نام تحریر ہے۔ اردو زبان کو بھی اس میں شامل کیا جائے گا۔ آگلے ڈیڑھ دو مہینوں میں اس پر کام مکمل کر لیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ میونسپل انتظامیہ اردو زبان کو بھی دوسری زبانوں کی طرح استعمال کیا جائے گا، جیسے اردو زبان ریفلیٹ تیار کرنا، اشتہار دینا اور دوسرے ترقیاتی منصوبوں کے اعلان میں بھی اردو زبان کو استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔'

مزید پڑھیں:

Last Updated : Jun 16, 2022, 5:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.