ETV Bharat / state

Repulic Day Programme Limited Due to Covid: کورونا کے سبب یوم جمہوریہ کی تقریب 30 منٹ میں ختم کرنے کا فیصلہ

author img

By

Published : Jan 25, 2022, 10:59 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں یوم جمہوریہ Repulic Day Programme Limited Due to Covid کی تقریب کو کورونا کے سبب 30 منٹ میں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

repulic day programme limited due to covid in kolkata
کورونا کے سبب یوم جمہوریہ کی تقریب کو 30 منٹوں تک محدود کرنے کا فیصلہ

ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سمیت تمام اضلاع میں 26 جنوری کو ہونے والی یوم جمہوریہ کی تقریب کی تیاریاں تقریباً مکمل ہو چکی ہیں۔

ریاستی سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو کے مطابق دارالحکومت کولکاتا کے ریڈ روڈ پر 26 جنوری کو ہونے والی یوم جمہوریہ کی تقریب کو مختصر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ Repulic Day Programme Limited Due to Covid

ذرائع کے مطابق کولکاتا کے ریڈ روڈ پر ہونے والی یوم جمہوریہ کی تقریب کو تیس منٹ میں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس تقریب میں مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی، کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم اور ریاستی وزیر اندر نیل سین موجود رہیں گے۔ اس کے علاوہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے سبب ریاست کے دوسرے وزراء کو اس تقریب میں مدعو نہیں کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مغربی بنگال کے چیف سیکریٹری، داخلہ سیکریٹری، ڈی جی پی اور کولکاتا پولیس کمشنر یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

دوسری طرف مغربی بنگال کے حزب اختلاف رہنما شھبندو ادھیکاری کو یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کے لیے مدعو نہیں کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے بنگال کی سیاست میں ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.