ETV Bharat / state

Protest Against CBI سی بی آئی کی تحویل میں للن شیخ کی پراسرار موت کے خلاف مظاہرہ

author img

By

Published : Dec 13, 2022, 4:53 PM IST

رامپور ہاٹ تھانہ کے تحت باگٹوی میں دس لوگوں کو زندہ جلا کر مارنے کے معاملے کے میبنہ ماسٹر مائنڈ للن شیخ کی سی بی آئی کی تحویل میں پراسرار موت کے خلاف اس کے رشتہ داروں اور مقامی باشندوں نے پرتشدد احتجاج کرتے ہوئے سڑک کی ناکہ بندی کردی Protest Against CBI Lalan Sheikh Custodial Death

سی بی آئی کی تحویل میں للن شیخ کی پراسرار موت کے خلاف پرتشدد مظاہرہ
سی بی آئی کی تحویل میں للن شیخ کی پراسرار موت کے خلاف پرتشدد مظاہرہ

بیربھوم :مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے رامپور ہاٹ تھانہ کے تحت باگٹوی میں دس لوگوں کو زندہ جلا کر مارنے کے معاملے کے میبنہ ماسٹر مائنڈ للن شیخ کی سی بی آئی کی تحویل میں پراسرار موت کے خلاف اس کے رشتہ داروں اور مقامی باشندوں نے پرتشدد احتجاج کرتے ہوئے سڑک کی ناکہ بندی کردی۔Relatives Of Lalan Sheikh Protest In Front Of CBI Camp At Rampurhat

سی بی آئی کی تحویل میں للن شیخ کی پراسرار موت کی اطلاع ملنے کے بعد اس کے رشتہ داروں اور مقامی باشندوں نے سی بی آئی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ناکہ بندی کردی۔ مظاہرین نے للن شیخ کی پر اسرار موت کی اعلی سطح پر جانچ کا مطالبہ کیا۔

متقول للن شیخ کی بیوہ رشمہ بی بی نے سی بی آئی پر قتل کا الزام لگایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ للن شیخ کا قتل کیا گیا ہے ۔گرفتاری کے بعد سے ہی للن شیخ کو مارنے کی سازش رچی جا رہی تھی۔

غورطلب ہے کہ بیربھوم ضلع کے رامپورہاٹ تھانہ کے باگٹوی میں دس لوگوں کو زندہ جلانے کے معاملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ لالہ شیخ کی سی بی آئی حراست میں موت ہو گئی۔سی بی آئی کے کیمپ کے بیت لخلا میں للن شیخ لاش پائی گئی ۔دوسری طرف مرکزی خفیہ ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ لالہ شیخ نے باتھ روم میں گلے میں تولیہ ڈال کر خودکشی کر لی۔

مزید پڑھیں:Bagtui Massacre: باگٹوی قتل عام کے مبینہ ماسٹر مائنڈ للن شیخ کی سی بی آئی کی تحویل میں موت

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں بگٹوئی قتل عام کی وجہ سے ریاستی سیاست میں کھلبلی مچ گئی تھی۔ یہ واقعہ 21 مارچ کی رات کو پیش آیا تھا۔مبینہ طور پر اس دن تقریباً 8:30 بجے، ترنمول لیڈر اور بارسال گاؤں پنچایت کے نائب پردھان بھدو شیخ بم مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ مبینہ طور پر اس قتل کا بدلہ لینے کے لئے اس گاؤں میں جوابی حملہ کیا گیا۔ رات کے اندھیرے میں بدمعاشوں نے گاؤں کے کئی گھروں کو آگ لگا دی۔ گاؤں کے 10 سے 12 گھر جل گئے۔ آگ لگنے سے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ان میں سے سات ایک ہی خاندان کے افراد تھے۔ اس کے علاوہ مزید دو افراد کو شدید زخمی حالت میں جائے وقوع سے بچا لیا گیا۔ انہیں تشویشناک حالت میں رامپورہاٹ میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا، لیکن بعد میں وہ بھی مر گئے۔ مارے گئے تمام لوگ مسلمان تھے۔بھدو شیخ کے پارٹنر لالہ شیخ کو سی بی آئی نے 4 دسمبر کو باگٹوئی قتل عام کیس میں اہم ملزم کے طور پر گرفتار کیا تھا۔Relatives Of Lalan Sheikh Protest In Front Of CBI Camp At Rampurhat

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.