ETV Bharat / state

President On Banks بینکوں کے اثاثہ میں اضافہ اور صارفین کے پیسے کی حفاظت کے درمیان توازن قائم کرنے کی ضرورت

author img

By

Published : Mar 28, 2023, 7:40 PM IST

بینکوں کے اثاثہ میں اضافہ اور صارفین کے پیسے کی حفاظت کے درمیان توازن قائم کرنے کی ضرورت
بینکوں کے اثاثہ میں اضافہ اور صارفین کے پیسے کی حفاظت کے درمیان توازن قائم کرنے کی ضرورت

صدر دروپدی مرمو نے منگل کو کہا کہ اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے بینکوں کو اثاثوں میں اضافہ اور صارفین کے جمع روپے کی حفاظت کے درمیان صحیح توازن قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ توازن بگڑ گیا تو ایک بڑا مسئلہ کھڑا ہوجائے گا اور اس سے ترقی کا عمل متاثر ہو سکتا ہے۔President On Banks

کولکاتا: یوکو بینک کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ مرمو نے کہا کہ بینکوں کی پہلی ذمہ داری لوگوں کے پیسوں کی حفاظت کرنا ہے۔ بینکوں کا دوسرا اہم پہلو اثاثوں میں اضافہ کرنا ہے۔ اس توازن کو برقرار رکھنا ہوگا، اور اگر اس میں خلل پڑتا ہے، تو معاشی مسائل کھڑے ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ خود وہ بینکرز کے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔

صدر نے کہا کہ فنٹیک نے لین دین کو طے کرنے کے لیے COVID-19 وبائی امراض کے دوران ایک بہت بڑا کام کیا ہے۔''Fintech نے سماجی مساوات کو فروغ دینے میں مدد کی ہے۔ UPI (یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس) نے ملک کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی تعمیر اور وبائی سالوں کے دوران لین دین کو طے کرنے میں بھی مدد کی ہے۔'صدر مملکت نے ملک کی 18 ریاستوں میں UCO بینک کی 50 شاخوں کا ورچوئل افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے اڈیشہ میں ایک اسکول کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد بھی رکھا جہاں صدر نے کبھی بطور استاد کام کیا تھا۔

مغربی بنگال کے وزیر مملکت برائے خزانہ چندریما بھٹاچاریہ نے کہا کہ ریاست عوام میں مالی شمولیت کو نافذ کرنے کے لیے تمام تر کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی انتظامیہ ملک کا سب سے بڑا سماجی تحفظ پروگرام 'لکشمی بھنڈر' چلا رہی ہے، جب کہ ایک اور پہل 'دوارے سرکار' (گھر کی دہلیز پر) سرکاری خدمات کو عوام تک پہنچانے کے لیے چلائی جاتی ہے۔لکشمی بھنڈر‘ اسکیم کے تحت ریاست کے مستحق خاندان کو مالی امداد فراہم کی جانی ہے۔ریاست میں ایم ایس ایم ای سیکٹر کو تقریباً14.1 لاکھ کروڑ روپے کا کریڈٹ دیا گیا ہے، جب کہ سیلف ہیلپ گروپس کو 20,000روپے کہ بینکنگ سیکٹر سے کروڑوں کے قرضے ملے ہیں۔

یوکو بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایس ایس پرساد نے کہا کہدسمبر 2022 کے آخر میں قرض دینے والے نے سب سے زیادہ خالص منافع کمایا۔، جبکہ موجودہ کاروبار 4 لاکھ کروڑ روپے کا تھا۔بینک نے مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی اضافہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Droupadi Murmu بنگلہ زبان سن کر لگتا ہے کہ میں اپنے گاؤں میں ہوں: صدر جمہوریہ

اس سے قبل صدر جمہوریہ نے بیلور مٹھ کا دورہ کیا اور پرم ہنس اور ساردا دیوی کے مندر میں پوجا کی۔ انہوں نے کل ہی کہا تھا کہ وہ بیلور مٹھ جانے کیلئے پرجوش ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.