ETV Bharat / state

Nitish Mamata Meeting نیتش کمار اور تیجسوی یادو کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی سے ملاقات

author img

By

Published : Apr 24, 2023, 4:05 PM IST

نیتش کمار اور تیجسوی یادو کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی سے ملاقات
نیتش کمار اور تیجسوی یادو کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی سے ملاقات

بہار کے وزیراعلیٰ نیتش کمار اور نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو نے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی سے سیکریٹریٹ بلڈنگ نبنو میں ملاقات کی۔دونوں رہنماوں کے درمیان 2024 عام انتخابات میں اپوزیشن اتحاد کو لے کر تبادلہ خیال ہوا۔

کولکاتا:عام انتخابات 2024 کو لے کر سیاسی سرگرمیاں تیز ہوتی جا رہی ہے۔ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں بی جے پی کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر آنے کی کوشش تیز کردی ہے۔اپوزیشن جماعتوں کو متحدد کرنے میں ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی پش پش ہیں۔

  • #WATCH | Bihar CM & JD(U) leader Nitish Kumar alongwith Deputy CM & RJD leader Tejashwi Yadav meets West Bengal CM & TMC leader Mamata Banerjee in Kolkata pic.twitter.com/j9vRg5HNgn

    — ANI (@ANI) April 24, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

بی جے پی مخالف تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پرلانے کے لئے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے ملک کی تمام رہنماوں سے رابطہ کرنے میں مصروف ہیں۔اسی ضامن میں بہار کے وزیراعلیٰ نیتش کمار اور نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو نے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی سے سیکریٹریٹ بلڈنگ نبنو میں ملاقات کی۔

بہار کے وزیراعلیٰ نیتش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعلیٰ ممتابنرجی ست ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ صورتحال کو لے کر تبادلہ خیال کیا ۔دونوں رہنماوں کے درمیان 2024 عام انتخابات میں اپوزیشن اتحاد کو لے کر تبادلہ خیال ہوا۔

  • #WATCH | West Bengal CM Mamata Banerjee says, "...If we have an all-party meeting in Bihar, we can then decide where we have to go next. But first of all, we have to give a message that we are united. I want BJP to become zero. They have become a big hero with media's support and… pic.twitter.com/VypdTKuR8O

    — ANI (@ANI) April 24, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلیی ممتابنرجی نے کہاکہ بی جے پی مخالف سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم لانے کی یہ ایک شروعات ہے۔بہار کے وزیراعلیٰ نیتش کمار اور نائب وزیراعلیٰ تجیسوی یادو سے اس سلسلے میں بات چیت ہوئی ہے۔آنے والے دنوں میں تمام پارٹیوں کے رہنماوں کے ساتھ ایک میٹنگ ہو سکتی ہے۔

ممتابنرجی نے کہاکہ اس کے بعد بہار میں ہی بی جے پی مخالف تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کو لے کر بہار میں ایک اہم میٹنگ ہو سکتی ہے۔فی الحال تمام رہنماوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

  • We have held talks, especially about the coming together of all parties and making all preparations ahead of the upcoming Parliament elections. Whatever will be done next, will be done in the nation's interest. Those who are ruling now, have nothing to do. They are just doing… pic.twitter.com/FOm0DMN434

    — ANI (@ANI) April 24, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ بھی پڑھیں:Mamata Banerjee On NRC مغربی بنگال میں این آر سی نافذ نہیں ہونے دیں گے، وزیر اعلی ممتا بنرجی

بہار کے وزیراعلیٰ نیتش کمار نے کہاکہ ہم وزیراعلیٰ ممتابنرجی سے 2024 عام انتخابات میں اتحاد بنانے کو لے کر بات چیت کرنے کے لئے کولکاتا آئے ہیں۔بات چیت ہو رہی ہے اور مستقبل میں بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.