ETV Bharat / state

Mayor Firhad Hakim میئرفرہاد حکیم کی عالمی بینک کے عہدیداران سے ملاقات

author img

By

Published : Oct 18, 2022, 2:20 PM IST

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئراور ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے عالمی بینک کے اراکین سے ملاقات کی ۔اس میٹنگ میں قرض کو لے کر تبادلہ خیال کیا گیا۔Mayor Firhad Hakim Meet World Bank Official

میئرفرہاد حکیم کی عالمی بینک کے عہدیداران سے ملاقات
میئرفرہاد حکیم کی عالمی بینک کے عہدیداران سے ملاقات

کولکاتا: گنگا ندی کے کنارے کی خوبصورتی سے لے کر مختلف میونسپل علاقوں کی نکاسی تک، پینے کے پانی کے مسائل سے لے کر پلوں کی تعمیر کے سلسلے میں کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم نے عالمی بینک کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کی۔Mayor Firhad Hakim Meet World Bank Official To Get Loans For Municipal Devlopment

شہری ترقیات کے وزیر فرہاد حکیم نے کولکاتا میونسپل کارپوریشن کی مرکزی عمارت میں اس طرح کے کئی مسائل پر عالمی بینک کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ اجلاس میں سیکرٹری محکمہ خلیل احمد بھی موجود تھے۔

میونسپل اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع کے مطابق کولکاتا اور ہاوڑہ کے مجموعی ترقیاتی منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ ریاست کے کئی میونسپل علاقوں میں پینے کے پانی، نکاسی، کچڑے پھینکنے کے انتظامات سمیت مختلف مسائل کے لئے عالمی بینک کو قرض کے لئے درخواستیں دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Madurai Bench On Sri Lankan Refugees سی اے اے ایکٹ کے تحت سری لنکائی ہندو تمل مہاجرین کی بھارتی شہریت کا دعویٰ برقرار

بنیادی طور پر اس میٹنگ میں گنگا کے کنارے کی جدید کاری کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لیکن مالی پریشانیوں کی وجہ سے مسلسل کام نہیں ہو سکا۔ میئر نے کہا کہ ورلڈ بینک سے پیسے ملیں گے تو دوبارہ کام شروع کرناا ممکن ہو گا۔ دو تین جگہوں پر پل بنانے کے منصوبے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔Mayor Firhad Hakim Meet World Bank Official To Get Loans For Municipal Devlopment

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.