ETV Bharat / state

Lock down Extended in West Bengal: مغربی بنگال میں جزوی لاک ڈاؤن میں توسیع کے ساتھ رعایت

author img

By

Published : Jan 31, 2022, 8:16 PM IST

Updated : Jan 31, 2022, 9:52 PM IST

مغربی بنگال میں جزوی لاک ڈاؤن میں توسیع کے ساتھ رعایت
مغربی بنگال میں جزوی لاک ڈاؤن میں توسیع کے ساتھ رعایت

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے چند رعایتوں کے ساتھ مغربی بنگال میں جزوی لاک ڈاؤن میں 15 فروری تک توسیع Partial Lock Down in West Bengal Extended till February 15 کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس مرحلے میں تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال Resumption of Educational Activities کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی West Bengal Chief Minister نے چند رعایتوں کے ساتھ مغربی بنگال میں جزوی لاک ڈاؤن Partial Lock Down میں 15 فروری تک توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ کے اعلان کے مطابق کورونا گائیڈ لائن کے ساتھ اس مرحلے میں تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مغربی بنگال سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے میٹنگ کرنے کے بعد یکم فروری سے 15 فروری تک جزوی لاک ڈاؤن کی معیاد میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ یکم فروری سے 15 فروری تک کووڈ پابندیاں جاری رہے گی لیکن کئی مختلف شعبوں میں نرمی برتی جائے گی لیکن عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی ہو گا۔

مغربی بنگال میں یکم فروری تا 15 فروری تک کے لئے جاری ہونے والے نئے کورونا گائیڈ لائن کے مطابق سرکاری اور غیر دفاتر میں ملازمین کی حاضری 50 سے بڑھا کر 70 سے 75 فیصد کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Weekend Lockdown In J&K: جموں و کشمیر میں 'ویک اینڈ' لاک ڈاون بدستور جاری رہے گا

گھر سے کام کرنے کی اجازت کم کر دی گئی ہے۔تین فروری سے تعلیمی اداروں،اسکولوں ،کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہو گی۔ پہلے مرحلے میں آٹھویں جماعت سے بارہویں جماعت کے طلبہ اسکول جائیں گے۔

اس کے علاوہ پانچوں جماعت سے ساتویں جماعت کی پڑھائی کھلے میدان کرائی جائے گی۔ اس کے ساتھ پارک،سیاحتی و تفریح گاہ مقامات کھولے جائیں گے۔ 75 فیصد لوگ آ سکتے ہیں لیکن ان پر کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔

کھیل کود کی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوگی۔ اسٹیڈیم میں 75 فیصد شیدائیوں کی گنجائش ہو گی۔اس کے علاوہ شادی کی تقریب، ہوٹل، ریستوران اور سینما گھروں میں 75 فیصد لوگوں کی شرکت کی اجازت ہو سکتی ہے۔ ریاستی حکومت کے نوٹیفیکیشن مطابق یومیہ کیسز میں اضافہ ہونے کی صورت میں رعایتیں واپس بھی لی جا سکتی ہے۔

آئندہ 16 فروری کو اس کے متعلق جو تبدیلیاں کی جائیں اس کی جانکاری دے دی جائے گی۔اس کے ساتھ ہی کووڈ پروٹوکال الیکشن کمیشن کی ہدایت کا بھی خیال رکھنا ہوگا۔کھیل کود کے لئے اسٹیڈیم اور ریسٹورنٹ وغیرہ میں بھی 75 فیصد نشستوں کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

Last Updated :Jan 31, 2022, 9:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.