ETV Bharat / state

Kolkata POlice Anti Rowdy Squad نبنو گھراو مہم کے دوران پولیس پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا انتباہ

author img

By

Published : Sep 14, 2022, 6:49 PM IST

کولکاتاپولیس نےنبنو گھراو مہم کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور ون ڈیوٹی پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے والے بی جے پی کے کارکنان کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔کولکاتا پولیس اینٹی راوڈی اسکواڈ اس معاملے کی تفتیش کرے گی Kolkata POlice Anti Rowdy Squad

نبنو گھراو مہم کے دوران پولیس پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا انتباہ
نبنو گھراو مہم کے دوران پولیس پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا انتباہ

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع پولیس ہیڈ کوارٹر سے موصولہ اطلاع کے مطابق گزشتہ روز نبنو گھراو کے دوران شہراور اس کے اطراف میں توڑپھوڑ اورآتشزنی کی وارادات کو انجام دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیاہے۔Kolkata POlice Anti Rowdy Squad Investigate Fire On PCR Van At MG Road

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں پر پر حملہ کرنے والوں کے خلاف غییرارادی قتل کا معاملہ درج کیا جائے گا۔انہیں عوام کے سامنے لانے کی کوشش کی جارہی ہے جن کی وجہ سے بنگال میں امن و امان کو چیلنج کیا گیاہے۔اس کے علاوہ جلوس کے دوران سرکاری املاک جس میں کولکاتا پولیس کی گاڑیاں شامل ہیں نقصان پہنچانے والوں کے خلاف اینٹی راوڈی سیکشن کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

نبنو گھراو مہم کے دوران پولیس پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا انتباہ
نبنو گھراو مہم کے دوران پولیس پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا انتباہ

پولیس نے کے تحت اب تک چار لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آسکتی ہے۔ سی سی ٹی وی کے ذریعہ لوگوں کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ منگل کے روز بی جے پی کی جانب سے مغربی بنگال سیکریٹریٹ بلڈنگ نبنو گھراو مہم کا اعلان کیا گیاتھا۔ بی جے پی کے کارکنان نے مہم کے دوران کولکاتا اورا س کے اطراف کے علاقوں میں جم کرتوڑ پھوڑ کی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ۔اس دوران بی جے پی کے حامیوں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ بھی کیا۔

نبنو گھراو مہم کے دوران پولیس پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا انتباہ
نبنو گھراو مہم کے دوران پولیس پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا انتباہ

یہ بھی پڑھیں:Hindi Diwas 2022 وزیر اعظم مودی، شاہ نے ہندی دیوس پر لوگوں کو مبارکباد دی

سیکرٹریٹ بلڈنگ نبنو گھراو مہم کے دوران بی جے پی حامیوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان خونی جھڑپوں کے سبب دارالحکومت کولکاتا میں صورتحال سنگین ہوگئی ہے۔دونوں جانب سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔بی جے پی کے حامیوں نے جہاں ایک طرف پولیس گاڑی کو نذر آتش کردیادوسری طرف پولیس نے اپنے دفاع میں پتھراو کرنے والوں کی جم کر پٹائی کی۔

احتجاجپولیس نے حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری،سنئیر بی جے پی رہنما راہل سنہا اور اور رکن پارلیمان اور اداکارہ لاکیٹ چٹرجی کو گرفتار کرلیا ہے۔ بی جے پی کےریاستی صدر سوکنتا مجمدار ،رکن پارلیمان دلیپ گھوش اور رکن اسمبلی اگنی مترا پال نے اپنے رہنماوں کی رہائی کے لئے دھرنے پر بیٹھ گئے۔

کولکاتا پولیس کی اینٹی راوڈی اسکواڈ کولکاتا میں آتشزنی اور توڑ پھوڑ معاملے کی تفتیش کرے گی۔بی جے پی کے حامیوں نے ایم جی روڈ پر کولکاتا پولیس کی ایک پی سی آر وین میں آگ لگادی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.