ETV Bharat / state

کولکاتا: اقلیتوں کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل

author img

By

Published : Sep 7, 2021, 12:03 PM IST

مرشدآباد ضلع کے شمشیر گنج حلقہ سے ضمنی انتخابات کے لیے ترنمول کانگریس کے امیدوار امر الاسلام نے کہا کہ اقلیتی طبقے اور مسلم نوجوانوں کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

اقلیتوں کی ترقی
اقلیتوں کی ترقی

رواں ماہ 30 ستمبر کو مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا کے بھوانی پور، مرشدآباد کے شمشیرگنج اور جنگی پور میں ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔

مرشدآباد ضلع کے شمشیرگنج سے ترنمول کانگریس کے امیدوار امرالاسلام نے انتخابی مہم کے دوران کہا کہ وزیراعلیٰ ممتابنرجی عوام کی پہلی پسند ہیں. لوگ ان کو چھوڑ کر کسی دوسرے پارٹی کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو 213 سیٹوں پر کامیابی کوئی عام بات نہیں ہے. اسی اسمبلی انتخابات میں لفٹ فرنٹ اور کانگریس کی ضمانت ضبط ہو گئی۔

انہوں نے مزیدکہا کہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو 78 سیٹوں پر ملی کامیابی ایک غلطی تھی۔

انہوں مزیدکہا کہ تینوں اسمبلی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو 0-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ مرشدآباد کی زمین پر کانگریس کو تمام سیٹوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اسی وجہ سے کانگریس نے ضمنی انتخابات میں امیدوار نہ اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

سیاست کو خدمت کا ذریعہ بنائیں: ممتا بنرجی

واضح ر ہے کہ گزشتہ روز پردیش کانگریس کے صدر نے شمشیرگنج اور جنگی پور اسمبلی حلقوں میں لفٹ فرنٹ کے امیدوار کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان دونوں اسمبلی سیٹوں پر کانگریس اپنا امیدوار نہیں اتارے گی۔

واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات کے دوران مرشدآباد ضلع کے نمتیتا اسٹیشن پر ہوئے دھماکے میں اس وقت کے وزیر ذاکر حسین شدید طور پر زخمی ہو گئے تھے۔


ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.