ETV Bharat / state

Hajj Pilgrims of West Bengal: مغربی بنگال سے عازمین حج کا پہلا قافلہ سعودی عرب روانہ

author img

By

Published : Jun 17, 2022, 9:42 PM IST

مغربی بنگال سے عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ روانہ
مغربی بنگال سے عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ روانہ

ریاست مغربی بنگال سے 740عازمین پر مشتمل پہلا قافلہ سعودی ائیر لائنز کی دو فلائٹس کے ذریعے روانہ ہوا۔ پہلی فلائٹ میں زیادہ تر عازمین کولکاتا شہر کے تھے جب کہ دوسری فلائٹ میں ہوڑہ اور آسام سے تعلق رکھنے ولے عازمین تھے۔ Hajj Pilgrims from West Bengal Left for Madinah

کولکاتا: مغربی بنگال سے عازمین حج کا پہلا قافلہ جمعہ کو نیتاجی سبھاش ایئر پورٹ سے بذریعہ سعودی ائیر لائنز سے روانہ ہوگیا۔ First Batch of Hajj pilgrims from West Bengal left for Saudi Aarabعازمین کو رخصت کرنے کیلئے ائیر پورٹ پر ریاستی وزیر فرہاد حکیم، حج کمیٹی چیرمین اور حکومت کے سینئر افسران ائیرپورٹ پر موجود تھے۔

ریاستی حج کمیٹی کے ذرائع کے مطابق فلائیٹ شیڈول سے 6گھنٹے قبل عازمین حج کو مدینۃ الحجاج راجر ہاٹ میں رپورٹنگ کرنے کیلئے بلایا گیا تھا۔ Hajj Pilgrims of West Bengalیہیں پر عازمین کو سامان اور بورڈنگ کارڈ دے دیا گیا تھا۔ عازمین کے رشتہ داروں کو ائیر پورٹ جانے کی اجازت نہیں تھی۔ اس کے بعد حج کمیٹی کی خصوصی بس سے عازمین کو ائیر پورٹ پہنچایا گیا۔

حج کمیٹی کے مطابق جمعہ کو عازمین کی دو فلائٹ شیڈول کی گئی تھی۔ پہلی فلائٹ صبح دس بجے کی تھی تاہم فلائیٹ تاخیر سے 2.30بجے روانہ ہوئی اور دوسری فلائٹ اپنے وقت کے مطابق تین بجے سہ پہر روانہ ہوئی۔ دونوں فلائٹ پر کل 740عازمین تھے۔ پہلی فلائٹ پر زیادہ تر عازمین کلکتہ شہر کے تھے جبکہ دوسری فلائٹ پر ہوڑہ اور آسام سے تعلق رکھنے ولے عازمین تھے۔

مزید پڑھیں: First Caravan of Hajj Pilgrims: لکھنؤ سے عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ، حکومت کی جانب سے بہتر انتظامات

روانگی سے قبل تمام عازمین کا آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کرایا گیا تھا۔ تمام عازمین کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ اگلے مہینے 4جولائی تک کلکتہ سے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ جاری رہے گا اور زیادہ تر دن میں دو فلائٹس ہیں تاہم کسی کسی دن تین فلائیٹ بھی روانہ ہونگی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.