ETV Bharat / state

CPIM Candidates Denied Permission for Rally: سی پی آئی ایم کے امیدوار کو نہیں ملی ریلی کی اجازت

author img

By

Published : Apr 7, 2022, 4:45 PM IST

cpim-candidates-denied-permission-for-rally-in-ballygunge-bypolls
سی پی آئی ایم کے امیدوار کو نہیں ملی ریلی کی اجازت

ریلی کی اجازت نہ ملنے پر سی پی آئی ایم کا کہنا کہ جمہوری حقوق کی پامالی کی جا رہی ہے۔ ایک طرف ترنمول کانگریس کو پوری آزادی ہے تو دوسری طرف اپوزیشن کو پرامن انتخابی ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ CPIM Candidates Denied Permission for Rally

مغربی بنگال کے بالی گنج اسمبلی حلقہ میں ضمنی انتخابات Ballygunge By polls کی تیاریاں شباب پر ہے، آئندہ 12 اپریل کو بالی گنج اسمبلی حلقہ کے لیے ووٹنگ ہونی ہے جس کے لیے انتخابی مہم عروج پر ہیں۔ تاہم سی پی آئی ایم کی امیدوار سائرہ شاہ حلیم کی آج رفیع احمد قدوائی روڈ سے ایک انتخابی ریلی نکلنے والی تھی جسے پولس انتظامیہ اور الیکشن کمیشن نے آخری وقت میں انتخابی ریلی کی اجازت دینے سے انکار کر دیا CPIM Candidates Denied Permission for Rally۔ ریلی کی اجازت نہ ملنے پر سی پی آئی ایم کا کہنا کہ جمہوری حقوق کی پامالی کی جا رہی ہے۔ ایک طرف ترنمول کانگریس کو پوری آزادی ہے تو دوسری طرف اپوزیشن کو پر امن انتخابی ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

cpim candidates denied permission for rally in ballygunj byelection
سی پی آئی ایم کے امیدوار کو نہیں ملی ریلی کی اجازت
دراصل سی پی آئی ایم کی امیدوار کے نمائندے کی جانب سے گزشتہ 4 اپریل کو الیکشن کمیشن اور پولیس انتظامیہ سے 7 اپریل کو سہ پہر 3 بجے ایک ریلی نکالنے کی اجازت طلب کی گئی تھی۔ جس کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے تھے۔ لیکن الیکشن کمیشن اور پولیس انتظامیہ کی جانب سے عین وقت پر یہ کہہ کر اجازت نہیں دی گئی کہ اسی تاریخ پر اسی مقام سے دوسری سیاسی جماعت کی بھی ریلی نکل رہی ہے۔'سی پی آئی ایم کا کہنا ہے کہ برسر اقتدار جماعت کے دباؤ میں آکر پولیس انتظامیہ اور الیکشن کمیشن نے ہمیں اجازت نہیں دی ہے۔ جبکہ پولیس روٹ میں کچھ تبدیلی کرکے دونوں سیاسی جماعتوں کی ریلیوں کے لیے راستہ نکال سکتی تھی۔ لیکن کوئی متبادل پیشکش کے بغیر ہی ہماری ریلی کو منسوخ کر دیا گیا۔

واضح ہو کہ بابل سپریو کی مخالفت میں گزشتہ یکم اپریل کو پارک سرکس کے سوین پوائنٹ سے این آر سی سی اے اے مخالف تنظیم کی ایک ریلی کے دوران پولیس نے 26 افراد کو گرفتار کیا تھا۔ سی پی آئی ایم کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس حق کی آواز کو دبانا چاہتی ہے۔ بالی گنج اسمبلی حلقہ کے ووٹرس جمہوری حقوق کو پامال کرنے والوں کا کبھی ساتھ نہیں دیں گے۔

مزید پڑھیں: میں بھارت کا بیٹا ہوں: شتروگھن سنہا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.