ETV Bharat / city

Shatrughan Sinha React on Outsider Comment: میں بھارت کا بیٹا ہوں: شتروگھن سنہا

author img

By

Published : Apr 6, 2022, 4:37 PM IST

بردوان ضلع کے مسلم اکثریتی پارلیمانی حلقہ آسنسول سے ترنمول کانگریس کے امیدوار شتروگھن سنہا نے انہیں باہری (بیرونی) قرار دینے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وہ بیرونی نہیں بلکہ بھارت کا بیٹا ہے۔ Shatrughan Sinha React on Outsider Comment

shatrughan sinha react on outsider comment
میں بھارت کا بیٹا ہوں: شتروگھن سنہا

مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے مسلم اکثریتی پارلیمانی حلقہ آسنسول میں ہونے والے ضمنی انتخابات کی تیاریاں اور سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ ترنمول کانگریس کی جانب سے شتروگھن سنہا کو امیدوار بنائے جانے پر مقامی لوگ انہیں باہری قرار دے رہے ہیں اور ٹی ایم سی پر تنقید کررہے ہیں۔ جس پر ترنمول کانگریس کے امیدوار اور بالی ووڈ کے اداکار شتروگھن سنہا کا کہنا ہے وہ کسی دوسرے ملک سے نہیں آئے ہیں، بیرونی شخص نہیں ہیں۔ بھارت میں پیدا ہوئے اور بھارت کا بیٹا ہے۔' Shatrughan Sinha React on Outsider Comment

انہوں نے کہا کہ جو لوگ بیرونی کہہ کر پکار رہے ہیں، انہوں نے بنگال میں رہ کر کیا کیا۔ بی جے پی کے رکن پارلیمان اور رکن اسمبلی سے سوال کیا جائے کہ انہوں نے آسنسول کے لوگوں کے لیے کیا کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مقامی ہونے کے باوجود اس وقت کے رکن پارلیمان اور رکن اسمبلی نے عام لوگوں کے لیے کچھ بھی نہیں کیا ہے جس کا ذکر کیا جائے۔'


ترنمول کانگریس کے امیدوار کے مطابق وہ بھی مقامی ہیں، وہ بھلے ہی پٹنہ میں رہتے ہیں لیکن وہ عام لوگوں کے دلوں میں رہتے ہیں۔ آسنسول میں ایک بھی شخص ایسا نہیں ہے جو انہیں نہیں جانتا ہو، اس بنیاد پر وہ باہری نہیں مقامی باشندہ ہوئے۔ ترنمول کانگریس کے امیدوار شتروگھن سنہا نے کہا کہ وہ بی جے پی کی امیدوار اگنی مترا کے بارے میں کچھ بھی کہنا نہیں چاہتے۔ ہم عوام کی خدمت انجام دینے کے لیے یہاں آئے ہیں۔ ان (اگنی مترا) کی طرح ترقیاتی منصوبوں اور کاموں پر تنقید نہیں کر سکتے ہیں۔'

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.