ETV Bharat / state

Anubrata Mandal's Letter to CBI: رکن اسمبلی انوبراتا منڈل کا سی بی آئی کو خط

author img

By

Published : Apr 6, 2022, 8:34 PM IST

بیربھوم ضلع ترنمول کانگریس کے صدر اور رکن اسمبلی انوبراتا منڈل نے خراب صحت کے باعث سی بی آئی کے دفتر میں حاضر ہونے کے لئے چار ہفتوں کی مہلت فراہم کرنے کے لئے خط لکھا ہے۔ مغربی بنگال کے بیشتر اضلاع میں سی بی آئی کی سرحد پر جانوروں کے اسمگلنگ کے معاملے میں چھاپہ ماری مہم تیز ہو گئی ہے۔Anubrata Mandal's Letter to CBI

Member of Assembly
Member of Assembly

مغربی بنگال : سی بی آئی کی ٹیم نے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی انوبراتا منڈل کو پوچھ گچھ کے لئے نظام پیلس میں واقع سی بی آئی دفتر میں حاضر ہونے کے لئے سمن جاری کیا۔ سی بی آئی دفتر میں حاضر ہونے کے لئے سمن جاری کرنے کے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی انوبراتا منڈل کی اچانک طبعیت بگڑ گئی۔ انہیں ایس ایس کے ایم ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ترنمول کانگریس کے صدر اور رکن اسمبلی انوبراتا منڈل نے خراب صحت کے باعث سی بی آئی کے دفتر میں حاضر ہونے کے لئے چار ہفتوں کی مہلت فراہم کرنے کے لئے خط لکھا ہے۔

رکن اسمبلی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ وہ سی بی آئی کے دفتر میں حاضر ہونے کے لئے تیار ہیں، لیکن خراب صحت کے لئے اس سے قاصر ہیں۔ صحتیاب ہونے کے فوراً وہ نظام پیلس میں واقع سی بی آئی دفتر میں حاضر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے انہیں چار ہفتوں کی مہلت چاہیے، کیونکہ ایس ایس کے ایم ہسپتال کے ڈاکٹرز نے سینے میں درد کی شکایت ہونے کی وجہ سے انہیں چار ہفتوں تک آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں:


  • مغربی بنگال بلدیاتی انتخابات میں 102 سیٹوں پر ترنمول کی جیت

    واضح رہے کہ مغربی بنگال میں واقع بھارت بنگلہ دیش بین الاقوامی سرحد پر جانوروں کے اسمگلنگ کے معاملے میں سی بی آئی کی بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری مہم چلائی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی انوبراتا منڈل کو سی بی آئی نے پوچھ گچھ کرنے کے لئے چار مرتبہ سمن جاری کر چکا ہے، لیکن خراب صحت کے باعث وہ اب تک سی بی آئی دفتر میں پیش نہیں ہو سکے ہیں.
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.