ETV Bharat / state

Central Minister Kapil Moreshwar Patil مغربی بنگال میں آواس یوجنا سے متعلق شکایت پر مرکزی وزیر کپل پاٹل کا ردعمل

author img

By

Published : Jan 10, 2023, 6:40 PM IST

مرکزی وزیر مملکت دیہی ترقی کپَل موریشور پاٹل آج مالدہ دورے پر کہا کہ مرکزی اسکیم پردھان منتری آواس یوجنا سے متعلق مغربی بنگال کی حکمراں جماعت کی طرف سے شکایات موصول ہونے کے بعد مرکزی ٹیم کو ریاست کا جائزہ لینے کےلئے بھیجا گیا ہے۔Central Minister Kapil Moreshwar Patil

مرکزی وزیر مالدہ میں،آواس یوجنا سے متعلق شکایت
مرکزی وزیر مالدہ میں،آواس یوجنا سے متعلق شکایت

مرکزی وزیر مالدہ میں،آواس یوجنا سے متعلق شکایت

کولکاتا:مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ صرف بنگال میں ہی نہیں بلکہ ملک کی دیگر ریاستوں نے مرکزی اسکیم کے نام میں تبدیلی کئے ہیں. مرکزی ٹیم کی رپورٹ ملنے کے بعد ہی مرکزی حکومت ہاؤسنگ اسکیم کے معاملے میں اقدامات کئے جائیں گے۔ اگر مالدہ میں کہیں اور بدعنوانی ہوئی ہے تو ضرورت پڑنے پر مرکزی ٹیم دوبارہ آئے گی۔Central Minister Kapil Moreshwar Patil Slam West Bengal Govt

تاہم مرکزی وزیر کا یہ بیان بنگال بی جے پی لیڈروں کےلئے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے ۔بی جے پی کے سینئر لیڈر شوبھندو ادھیکاری اور ریاستی صدر سوکانت مجمدار نے دہلی جاکر پنچایت اور دیہی ترقی کے وزیر گری راج سنگھ سے شکایت درج کرائی تھی اور دعویٰ کی کہ ان کی شکایت کی وجہ سے مرکزی ٹیم بنگال آرہی ہے۔تاہم اب مرکزی وزیر نے کہا کہ ترنمول کانگریس نے بھی مرکزی اسکیم میں گڑبڑی کی شکایت کی تھی۔گزشتہ ہفتے جب مرکزی ٹیم بنگال کا دورہ کررہی تھی اس وقت بھی کئی علاقوں میں بی جے پی کے خلاف شکایت کی گئی تھی۔

دیہی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت آج تین روزہ دورے پر وندے بھارت ایکسپریس سے مالدہ پہنچے۔ مالدہ کے اپنے دورہ کے دوران وہ بی جے پی کی تنظیمی میٹنگ کے ساتھ ساتھ ضلع انتظامیہ کے ساتھ جائزہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے ضلع کے مانک چک، ویشنو نگر سمیت کئی مقامات کا دورہ کرنے کا پروگرام ہے۔

گزشتہ ہفتے دو مرکزی تحقیقاتی ٹیمیں آواس یوجنا کی بدعنوانی کی جانچ کے لیے ریاست کے مشرقی مدنی پور اور مالدہ اضلاع میں آئی تھیں۔ مرکزی تحقیقاتی ٹیم کے ارکان نے مالدہ سے کالی چک، موٹھ باڑی، انگلش بازار وغیرہ کے مختلف علاقوں میں گھر گھر جاکر ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق جانچ کی تھی۔ ٹیم کی رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔تاہم پنچایت اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت کے ضلع کے دورے کو لے کر قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:CM Mamata Banerjee On Employment مغربی بنگال میں روزگار میں کئی گنا اضافہ ہوا: ممتا

مرکزی وزیر مالدہ میں تین دن قیام کریں گے۔ لیکن مالدہ ضلع اچانک مرکزی حکومت کے نشانے پر کیوں ہے؟ اس بارے میں بہت سے سوالات ہیں۔ مالدہ کے اپنے دورہ کے دوران بی جے پی پارٹی کے مختلف تنظیمی پروگراموں میں حصہ لینے کے علاوہ مرکزی وزیر منگل کی دوپہر مالدہ ضلع انتظامیہ کے عہدیداروں کے ساتھ ہاؤسنگ اسکیم کے سلسلے میں میٹنگ کریں گے۔کل بدھ کو مانی چک کے کئی علاقوں کا دورہ کریں گے۔ اگلے دن جمعرات کو وہ مالدہ کے وشنو نگر کے کچھ علاقوں میں جائیں گے۔ مرکزی وزیر مالدہ کے مختلف علاقوں میں صارفین سے بھی براہ راست بات کریں گے۔ ریاستی وزیر کے دورے کے بعد مرکزی حکومت کا کیا موقف ہوگا یہ صورت حال بعد میں واضح ہوگی۔Central Minister Kapil Moreshwar Patil Slam West Bengal Govt

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.