ETV Bharat / state

Firhad Hakim On Lalan Sheikh Death مرکزی ایجنسی جو چاہے وہ نہیں کر سکتی، فرہاد حکیم

author img

By

Published : Dec 14, 2022, 12:38 PM IST

بوگتوئی قتل عام کے اہم کلیدی ملزم لالن شیخ کی سی بی آئی حراست میں موت پر ریاستی سیاست میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے بھی اس واقعے پرسی بی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ Firhad Hakim on Lalan Sheikh Death

مرکزی ایجنسی جو چاہے وہ نہیں کر سکتی
مرکزی ایجنسی جو چاہے وہ نہیں کر سکتی

کولکاتا: کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر اور شہری ترقیات کے وزیر فرہاد حکیم نے لالن شیخ کی بیوی کی شکایت کو لے کر سی بی آئی کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ کلکتہ ہائی کورٹ سے میری درخواست کو سنجیدگی سے دیکھنا چاہیے۔ مرکزی ایجنسی جو چاہے وہ نہیں کر سکتی ہے۔ West Bengal Minister Firhad Hakim Says CBI Cant Do Anything As They Wish

ریاستی وزیرفرہاد حکیم نے یہ بھی کہاکہ اگر واقعی رقم کا مطالبہ کیا گیا تھا تو مرکزی ایجنسی کے اعلیٰ افسران کو ذمہ داری لینی چاہیے۔ اب شاید ہائی کورٹ کو سمجھ آئے کہ یہ مرکزی ایجنسی کی تحقیقات نہیں بلکہ مرکزی حکومت تشدد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنا ہے جب اسے لایا گیا تو وہ چل نہیں سکتا تھا۔ اسے مارا پیٹا گیا تھا۔ اس کی موت سی آر پی ایف کی پٹائی سے ہوئی یا نہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:CM Mamata Banerjee سی بی آئی کی تحویل میں للن شیخ کی موت ہر وزیراعلیٰ کا سوال

اس سلسلے میں فرہاد حکیم نے کہا کہ کسی نے بھی ترنمول کے لوگوں کو کہیں نہیں بھیجا ہے۔ آپ سی بی آئی کو تشدد کے لئے اپنے آلے کے طور پر استعمال کریں گے۔ سی بی آئی کو بے گناہوں کو ہراساں کرنے کے لئے استعمال نہ کریں۔ لوگ مارے جا رہے ہیں۔ ایجنسی جانچ کے نام پر لوگوں کی جان لے رہی ہے۔West Bengal Minister Firhad Hakim Says CBI Cant Do Anything As They Wish

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.