ETV Bharat / state

سی اے اے معاملہ: مغربی بنگال کی سیاسی جماعتوں کی بی جے پی پر تنقید

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 4, 2024, 2:08 PM IST

CAA Issue in Bengal: لوک سبھا انتخابات سے قبل ایک بار پھر شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی گا معاملہ طول پکڑنے لگا ہے۔ اس معاملے پر مغربی بنگال ترنمول کانگریس، کانگریس اور سی پی آئی ایم نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔

مغربی بنگال کی سیاسی جماعتوں کی سی اے اے کو لے کر بی جے پی پر تنقید
مغربی بنگال کی سیاسی جماعتوں کی سی اے اے کو لے کر بی جے پی پر تنقید

کولکاتا: چند روز قبل مغربی بنگال کے دورے پر آئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ریاست میں لوک سبھا انتخابات سے قبل سی اے اے (CAA) کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔ پھر یہی بات ایک اور مرکزی وزیر اور متوا لیڈر شانتنو ٹھاکر کی آواز میں سنائی دی۔ مرکزی وزیر مملکت برائے دیہی ترقی سادھوی نرنجن جیوتی نے شہریت ترمیمی قانون کے نافذ ہونے کی بات کہی۔

ریاست کی حکمران جماعت ترنمول کانگریس اور ریاستی حکومت میں وزیر ششی پنجا نے کہا کہ مرکزی حکومت سی اے اے پر ٹال مٹول کر رہی ہے۔ مرکزی وزراء ریاست میں ایک بات کہہ رہے ہیں اور دہلی جا کر دوسری بات کہہ رہے ہیں۔ مرکزی حکومت سی اے اے کو انتخابات کے دوران پروپیگنڈا کے طور پر استعمال کر سکتی ہے۔

ششی پنجا نے کہاکہ بنگال کی وزیر اعلیٰ (ممتا بنرجی) نے واضح کر دیا ہے کہ بنگال میں سی اے اے لاگو نہیں ہوگا۔ مغربی بنگال میں رہنے والے لوگ راشن حاصل کر رہے ہیں، ووٹ ڈال رہے ہیں اور مختلف منصوبوں سے وابستہ ہیں۔ وہ پہلے ہی ملک کے شہری ہیں۔ ترنمول کانگریس پارٹی کے ترجمان کنال گھوش نے کہاکہ دراصل، سب کچھ بی جے پی کی ووٹ کی سیاست ہے۔ ممتا بنرجی نے بہت پہلے ہی کہہ چکی ہیں کہ ہم سب شہری ہیں۔ ۔ جب ووٹ آتا ہے تو مرکزی حکومت اس طرح کی سیاست پر زور شور سے کام شروع کر دیتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پارٹی اس طرح کی سیاست کی کڑی مخالفت کرتی ہے ۔ہندستان میں رہنے والا ہر شخص ہندوستانی ہے تو پھر سی اے اے کی کیا ضرورت ہے۔ جن کے نام ووٹر لسٹ میں ہیں، جن کے پاس آدھار کارڈ ہے، جنہوں نے ووٹ ڈالا ہے، سبھی شہری ہیں۔ پردیش کانگریس کے صدر ادھیرنجن چودھری نے کہا کہ سی اے اے ابھی طول پکڑے گا ۔سی اے اے کے نام پر ووٹرز کو ڈرانے کا کام کیا جائے گا۔ بی جے پی کیا کرے گی؟ اس قانون کو منظور ہوئے تقریباً چند سال ہو چکے ہیں۔ بی جے پی اصول نہیں بنا سکی۔ ووٹ سے پہلے ڈرافٹ کب بنے گا؟ ایک بار پھر بی جے پی لوگوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ممتا بنرجی 100 دن کام اسکیم کے مسائل کو حل کرنا نہیں چاہتی ہیں، مرکزی وزیر سادھوی نرنجن جیوتی

کانگریس کے رہنما نے مزید کہا کہ سی اے اے کے نام پر ایک بار پھر نفرت کی سیاست شروع ہونے والی ہے ۔ کسی خاص مذہب کے لیے قانون سازی غیر آئینی ہے۔ جب انتخابات آتے ہیں تو بی جے پی اس طرح کی باتیں کرتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.