ETV Bharat / state

بہار کی پہلی خاتون نائب وزیراعلی رینو دیوی کا ہاوڑہ سے گہرا رشتہ

author img

By

Published : Nov 17, 2020, 1:19 PM IST

بہار کی پہلی خاتون نائب وزیر اعلی رینو دیوی کا مغربی بنگال کے ضلع ہاوڑہ کے جوئے گاچھا علاقے سے گہرا رشتہ ہے۔

bihar first women deputy CM has close connection with Howra
بہار کی پہلی خاتون نائب وزیراعلی رینو دیوی کا ہوڑہ سے گہرا رشتہ

رینو دیوی پہلی خاتون نائب وزیر اعلی بننے کے ساتھ ہی بہار کی سیاست میں نئی تاریخ رقم کی ہے۔

بہار کی نئی اور اولین خاتون نائب وزیر اعلی رینودیوی کا مغربی بنگال کے ضلع ہوڑہ سے گہرا رشتہ ہے۔

بہار کی سیاست میں قدم رکھنے سے پہلے رینو دیوی ہوڑہ کے جوئے گاچھا علاقے میں ہی رہتی تھی۔

ہوڑہ کے جوئے گاچھا رینو دیوی کا سسرال ہے۔ شوہر درگا پرشاد کے انتقال ہونے سے قبل وہ اسی علاقے میں رہتی تھی۔

شوہر درگا پرشاد کے انتقال کے بعد رینو دیوی بہار چلی گئی اور سیاست کی دنیا میں قدم رکھی اور آج وہ بہار کی پہلی خاتون نائب وزیر اعلی بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

سسرال جوئے گاچھا چھوڑ کر جانے کے بعد رینو دیوی کا یہاں آنا جانا لگا رہا۔ وہ اپنے سسرال کے پاس پڑوس میں رہنے والے لوگوں سے مسلسل رابطہ میں رہتی ہے۔

رواں سال کے مارچ کے مہینے میں ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہونے سے قبل رینو دیوی جوئے گاچھا میں واقع اپنے سسرال میں ہی تھیں۔

بہار کی نائب وزیر اعلی رینو دیوی کے نائب وزیراعلی کے عہدے کے لیے حلف لینے کے ہوڑہ کے جوئے گاچھا میں رہنے والے لوگوں نے بھی جم کر حشن منایا۔

پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ رینو دیوی کے نائب وزیر اعلی بننے کی خوشی بہار کے بتیا سے لے کر ہوڑہ کے جوئے گاچھا تک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ ہمارے پڑوس میں رہنے والی رینو دیوی بہار کی پہلی خاتون نائب وزیر اعلی بنیں۔

واضح رہے کہ انتہائی پسماندہ طبقے سے آنے والی رینو دیوی بتیا سے چوتھی بار رکن اسمبلی منتخب ہو کر اسمبلی پہنچی ہیں۔

اترپردیش کی طرز پر اب بہار میں بھی دو نائب وزرائے اعلیٰ بنائے گئے۔ تارکشور پرساد اور رینو دیوی بہار کے نئے نائب وزیر اعلی کی حیثیت سے راج بھون میں حلف لی۔

بتیا سے تعلق رکھنے والی رکن اسمبلی رینو دیوی کو پارٹی کا نائب رہنما مقرر کیا گیا تھا۔

اسی دوران انتہائی پسماندہ طبقے سے آنے والی رینو دیوی بتیا سے چوتھی بار رکن اسمبلی منتخب ہو کر اسمبلی پہنچنے پر ان کے خاندان والوں کے ساتھ ساتھ علاقے کے لوگوں نے جم کر جشن منانا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.