ETV Bharat / state

ویڈیو بنانے کے دوران تین طلبہ مال گاڑی کی زد میں آکر ہلاک، دو کی حالت نازک

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 21, 2023, 10:46 AM IST

Students Come Under Running Train in Murshidabad: مرشد آباد ضلع کے سوتی تھانہ علاقے میں واقع ایک برج پر سوشل میڈیا کے لیے ریل بنانے کے دوران مال گاڑی کی زد میں آ کر تین طلبہ کی موت ہوگئی جب کہ دیگر دو نوجوان شدید طور پر زخمی ہو گئے۔

ویڈیو بنانے کے دوران تین طالب علم مال گاڑی کی زد میں آکر ہلاک،دو کی حالت نازک
ویڈیو بنانے کے دوران تین طالب علم مال گاڑی کی زد میں آکر ہلاک،دو کی حالت نازک

مرشد آباد: مغربی بنگال کے ضلع مرشد آباد کے سوتی تھانہ علاقے میں واقع آہیرون پل پر سوشل میڈیا کے لئے ویڈیوز بناتے وقت مال گاڑی کی زد میں آکر تین طالب علموں کی موت ہوگئی۔ اس واقعہ سے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ طلبہ کی شناخت سمیع الشیخ، امرال شیخ اور ریاض شیخ کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ سبھی سوتی تھانے کے تحت انگلش سہپارہ گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ تینوں طالب علم اورنگ آباد کے ایک پرائیویٹ اسکول میں دسویں جماعت میں پڑھ رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی میں ممتا بنرجی کی وزیر اعظم نریندرمودی سے ملاقات

ریلوے پولیس نے لاش کو پہلے ہی قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ المناک حادثے سے علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔ زخمیوں کے نام روہت شیخ اور آکاش شیخ ہیں۔ دونوں کو جنگی پور کے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ پانچوں طالب علم اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ کرنے کے لیے ریلوے لائن پر کھڑے ہو کر ویڈیوز بنا رہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ مال گاڑی کئی بار ہارن بجائی لیکن بچے ویڈیو بنانے میں اس قدر مصروف تھے کہ ہارن کی آواز نہیں سنی اور مال گاڑی کی زد میں آگئے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.