ETV Bharat / state

دہلی میں ممتا بنرجی کی وزیر اعظم نریندرمودی سے ملاقات

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 20, 2023, 3:46 PM IST

Mamata Banerjee Meets PM Modi: وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج نئی دہلی میں ریاست کے واجبات کی ادائیگی کے مطالبے پر وزیر اعظم نریندری مودی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ میٹنگ کے آغاز میں وزیر اعظم مودی نے ممتا بنرجی کے پیروں کی چوٹ سے متعلق دریافت کی۔

دہلی میں ممتا بنرجی کی وزیر اعظم نریندرمودی سے ملاقات
دہلی میں ممتا بنرجی کی وزیر اعظم نریندرمودی سے ملاقات

نئی دہلی: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے 20 منٹ تک ریاستی حکومت کے واجبات کی ادائیگی سے متعلق اپنے مطالبے رکھے۔ اس موقعے پر ترنمول کانگریس کے ارکان پارلیمان بشمول ابھیشیک بنرجی وفد میں شامل تھے۔ یہ ملاقات بیس منٹ تک جاری رہی۔ میٹنگ کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے میڈیا اہلکاروں سے بات کی۔

  • #WATCH | On meeting the PM over funds due to the state, West Bengal CM Mamata Banerjee says, "The PM listened to our concerns carefully. He said that a meeting between officers from the State and Centre should take place, a decision should be taken and the money should be given… pic.twitter.com/N7oInZpz4F

    — ANI (@ANI) December 20, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

بدھ کی صبح جیسے ہی ترنمول کا وفد نئی پارلیمنٹ کی عمارت میں وزیر اعظم کے دفتر سے متصل میٹنگ روم میں پہنچاوزیر اعظم کمرے میں داخل ہوگئے۔ اس کے بعد انہوں نے وزیر اعلیٰ کی خیریت دریافت کی۔ خیال رہے کہ پنچایات انتخابات کی مہم کے دوران ہیلی کاپٹر حادثہ میں ممتا بنرجی زخمی ہوگئی تھیں۔ اس کے بعد گزشتہ ستمبر میں اسپین کے دورے کے دوران ان کی ٹانگ میں دوبارہ چوٹ آئی تھی۔ گزشتہ 24 ستمبر کو ایس ایس کے ایم ہسپتال میں ان کے پائوں کی سرجری ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے ممتا ایک ماہ سے زیادہ گھر میں ہی آرام کیااور گھر سے ہی انتظامی امور کو انجام دیا ۔درگا پوجا کے پنڈال کو بھی انہوں نے ورچوئل افتتاح کیا ۔درگاپوجا کے کارنیول میں حصہ لیا ۔اس کے بعد سے ہی وہ دفتر لگاتار جارہی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ممتا بنرجی دہلی کے چار روزہ دورے پر

گذشتہ سال 22اگست کو انہوں نے آخری مرتبہ وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی۔واضح رہے کہ جولائی 2019 میں ترنمول کانگریس کا ممبران پارلیمنٹ کا ایک وفد ریاست کا نام بدل کربنگال کرنے کا مطالبہ لے کر وزیر اعظم سے ملنے گیا تھا۔ ابھیشیک اس میں وفد میں شامل تھے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.