ETV Bharat / state

Bangladeshi Citizen Found Dead فلیٹ سے بنگلہ دیشی شہری کی لاش برآمد

author img

By

Published : Dec 1, 2022, 1:00 PM IST

جنوبی کولکاتا کے ہری دیب پور تھانہ کے تحت موتی لال گپتا روڈ میں واقع ایک فلیٹ سے پولیس نے ایک بنگلہ دیشی شہری کی خون سے لت پت لاش برآمد کی ہے۔ مقتول شخص ایک خاتون کے ساتھ لیو ان ریلیشن شپ میں تھا۔ Bangladeshi Citizen Found Dead

فلیٹ سے بنگلہ دیشی شہری کی لاش برآمد
فلیٹ سے بنگلہ دیشی شہری کی لاش برآمد

کولکاتا: مغربی بنگال کے جنوبی کولکاتا کے ہری دیب پور تھانہ کے تحت موتی لال گپتا روڈ میں واقع ایک فلیٹ سے پولیس نے ایک بنگلہ دیشی شہری کی خون سے لت پت لاش برآمد کی ہے۔ فلیٹ سے لاش برآمد ہونے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے فوراً جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور نوجوان کی لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ایم آر بنگور اسپتال بھیجنے کا انتظام کیا۔ Bangladeshi Citizen Found Dead In His Rented Flat At Haridevpur In Sout Kolkata West Bengal

پولیس نے کہا کہ مرنے والے نوجوان کی شناخت نورالطیف نبی کے طور پر ہوئی ہے۔ نوجوان دراصل بنگلہ دیشی شہری ہے۔ نوجوان ہردیب پور تھانہ علاقہ میں اپارٹمنٹ میں ایک خاتون کے ساتھ رہ رہا تھا۔ مقتول شخص ایک خاتون کے ساتھ لیو ان ریلیشن شپ میں تھا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ بنگلہ دیشی نوجوان اس سال اپریل سے ایک بتیس سالہ خاتون کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔ نوجوان فی الحال کوئی کام نہیں کر رہا تھا۔ پولیس کو یہ بھی پتہ چلا کہ نوجوان نشے کا عادی تھا۔ اس سے پہلے نوجوان کے خلاف بارانگر پولس اسٹیشن میں فارن نیشنل ایکٹ کے تحت ایک کیس بھی درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Bihar Girl Body Recovered کولکاتا میں بہاری لڑکی کی لاش برآمد

ذرائع کے مطابق بنگلہ دیشی نوجوان گذشتہ ایک ہفتے سے ڈپریشن کا شکار تھا۔ خاتون کل صبح کام پر گئی تھی۔ وہ واپس آئی اور دروازہ اندر سے بند پایا۔ بار بار کال کرنے کے باوجود کوئی جواب نہیں ملا۔ مقامی لوگوں کی مدد سے دروازہ توڑنے کے بعد اس نے نور کو فرش پر پڑا پایا۔ Bangladeshi Citizen Found Dead In His Rented Flat At Haridevpur In Sout Kolkata West Bengal

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.