ETV Bharat / state

Kajal Sheikh on Bengal Panchayat Election کاجل شیِخ نے پنچایت انتخابات میں کھیلا ہونے کا نعرہ دیا

author img

By

Published : Jun 15, 2023, 12:16 PM IST

کاجل شیِخ نے پنچایت انتخابات میں کھیلا ہونے کا نعرہ دیا
کاجل شیِخ نے پنچایت انتخابات میں کھیلا ہونے کا نعرہ دیا

بیربھوم ضلع کے نانور کے مشہور ترنمول کانگریس کے رہنما کاجل شیخ نے کہا کہ مغربی بنگال پنچایت انتخابات میں ممتا بنرجی کی پارٹی کو تمام سیٹوں پر کامیابی ملے گی کیونکہ انتخابی میدان میں اپوزیشن جماعتیں دور دور تک نظر نہیں آ رہی ہیں۔

بیربھوم: مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع میں ترنمول لیڈر کاجل شیخ کبھی ٹی ایم سی کے صدر انوبرتا منڈل کے مخالف گروپ کے طور پر جانے جاتے تھے۔ برسوں سے ان دونوں گروپوں کے درمیان تنازع چلا آ رہا ہے۔ اس وقت ہیوی ویٹ رہنما انو برتا منڈل گائے کی اسمگلنگ کے معاملے میں تہاڑ جیل میں ہیں۔ ترنمول کانگریس نے اس بار پنچایت الیکشن لڑنے کے لیے کاجل شیخ کو ٹکٹ دیا ہے، جنہیں انوورتا مخالف گروپ کہا جاتا ہے۔ کاجل شیخ نے بولپور سب ڈویژن دفتر میں پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

حال ہی میں اس کاجل شیخ گروپ کے لوگوں پر ننور اسمبلی کے سنگی گاؤں میں انوبرتا منڈل کے قریبی لیڈر کے گھر پر حملہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ نامزدگی پیش کرنے کے بعد، انہوں نے کہاکہ انوبرتا منڈل میرے سیاسی گرو ہیں۔ انوبرتا اور ان کی ٹیم نے اس تنظیم کی بنیاد رکھی ہے جو اب بھی بیر بھوم میں ہے۔ میں اس ٹیم کی انوبرتا ممبر ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:Cal High Court کلکتہ ہائی کورٹ کی پنچایت انتخابات میں مرکزی فورسیس کو تعینات کرنے کی ہدایت

انہوں نے کہا کہ ترقی اب سڑکوں پر نہیں رہی، یہ گھروں تک پہنچ چکی ہے۔ اس لیے گرو کی جانب سے کئے گئے دعویٰ کام آئیں گے۔ اگر کوئی لوگوں کو تقسیم کرنا چاہتا ہے، مذہب کے نام پر سیاست کرنا چاہتا ہے، اگر کوئی نوٹوں کے بدلے ووٹ خریدنا چاہتا ہے۔ تب تو ضلع میں ایک بار پھر کھیلا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ پنچایت انتخابات میں کھیلا ہوبے۔اپوزیش جماعتیں کو پہلے ہی ریڈ کارڈ دکھ کر میدان سے باہر ہو چکی ہیں۔میدان میں صرف ترنمول کانگریس ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.