ETV Bharat / state

Dengue Situation In Kolkata مغربی بنگال میں ڈینگی سے ایک اور موت

author img

By

Published : Nov 11, 2022, 5:51 PM IST

جنوبی کولکاتا کے سروے پارک تھانہ علاقے میں ڈینگی میں مبتلا 25 سال کے ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔ کولکاتا اور اطراف کے علاقوں میں گذشتہ چار روز کے دوران سات افراد کی ڈینگی سے موت ہوئی ہے۔ Dengue Situation In Kolkata

مغربی بنگال میں ڈینگی سے ایک اور موت،حکومت وبا پرقابو پانے میں ناکام
مغربی بنگال میں ڈینگی سے ایک اور موت،حکومت وبا پرقابو پانے میں ناکام

کولکاتا:مغربی بنگال کے ادارلحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف میں ڈینگی کے کیسز میں تشویشناک اضافہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔مغربی بنگال محکمہ صحت اور کولککاتا میونسپل کارپوریشن کی ڈینگی کے قہر پر قابو پانے کی تمام ترکوششیں پوری ناکام ثابت ہو چکی ہیں۔Another Young Man Dies Beause Of Dengue In South Kolkata,Denfue Death Toll Rise

اسی درمیان جنوبی کولکاتا کے سروے پارک تھانہ علاقے میں ڈینگی میں مبتلا 25 سال کے ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔کولکاتا اوراس کے اطراف میں چار دنوں میں سات لوگوں کی ڈینگی سے موت ہوئی ہے۔ ملٹی نیشنل کمپنی کے ملازم سرجیت کو چار دنوں پہلے بخار کی شکایت پر نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا،جانچ میں اسے ڈینگی میں مبتلا پایا گیا۔چار دنوں کے بعد نوجوان کی موت ہوگئی۔

دوسری طرف وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست بھر میں ڈینگو کے کیسوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہمہ وقت تیار رہیں اور گندگی کے خاتمے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں ، انہوں نے کہا کہ ہمیں کوڑے اور گندگی کے خلاف لڑنا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں؛Dengue Death Toll Rise کولکاتا میں بیداری مہم کے باوجود ڈینگی سے ہلاکتوں میں اضافہ

بجلی کے بل کے بارے میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ "بہت سے لوگوں نے برسوں سے بجلی کا بل ادا نہیں کیا، وہ بقایا جات میں ہیں، جنہوں نے ادا نہیں کیا ان کی سپلائی بند کردی جائے گی؟ اگر وہ بقایا جات کا 50 فیصد ادا کرتے ہیں تو وہ دوبارہ کنکشن مل جائے گا، حکومت کو نقصان ہو گا اور عوام کو فائدہ ہو گا۔ 75 یونٹ تک کا چارج ہم پہلے سے ہی نہیں لیتے ہیں۔

ندیا ضلع انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ میں ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ 100 دن کے کام کے لیے پیسے نہیں دے رہے ہیں۔ وہ گرامین سڑک یوجنا، آواس یوجنا کے لیے پیسے نہیں دے رہے ہیں۔ میں پنچایت سمیتی سے کہوں گی ان اسکیموں پھر کام کریں جن کےلئے روپے مل رہے ہیں ۔میں نے متعدد مرتبہ مرکزی حکومت سے فنڈ کےلئے اپیل کی ہے مگر انہوں نے ریاست کے عوام کو محروم کرنے کا فیصلہ کررکھا ہے۔Another Young Man Dies Beause Of Dengue In South Kolkata,Denfue Death Toll Rise

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.