ETV Bharat / state

Abhishek Banerji on Election: 'کورونا کے سائے میں انتخابات کو منسوخ کرنا ہی بہتر ہوتا'

author img

By

Published : Jan 8, 2022, 10:37 PM IST

ڈائمنڈ ہاربر سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی نے کہاکہ کورونا وائرس کے منحوس سائے میں Election Must Postpone in Covid Situation انتخابات کو منسوخ کر دینا ہی بہتر ہوتا۔

کورونا کے سائے میں انتخابات کو منسوخ کرنا ہی بہتر ہوتا: ابھیشک بنرجی

مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی نے کہاکہ کورونا وائرس کی وجہ سے ریاست میں حالات تیزی سے بگڑ رہے ہیں۔ ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکرٹری ابھیشک بنرجی نے یومیہ بیس ہزار سے زائد کورونا کے کیسز کی تصدیق ہوتی ہے۔ اس درمیان انتخابات کرانا Abhishek Banerjee Said Election Must Postpone کسی بھی صورت میں درست نہیں ہے۔

ڈائمنڈ ہاربر سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی نے کہاکہ کورونا وائرس کے منحوس سائے میں Election Must Postpone in Covid Situation انتخابات کو منسوخ کر دینا ہی بہتر ہوتا۔ اس سے عام لوگوں کی پریشانیاں کم ہو سکتی ہے۔'

انہوں نے کہاکہ عام لوگوں کی جان بچانے کے لیے ریاستی حکومت نے کسی بھی طرح کے جلسے و جلوسوں کے اہتمام پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیاسی جماعتوں کو خود بخود حالات کے مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرنا چاہیے کہ انہیں کیا کرنا ہے۔'

ان کا کہنا ہے کہ 28 فروری تک ریاست میں سیاسی جلسہ و جلوس کے اہتمام سے گریز کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مذہبی جلسہ و جلوس کے اہتمام کے منصوبے کو اگلے مہینے تک ملتوی کر دینا چاہیے۔'

ترنمول کانگریس کے جنرل سیکرٹری ابھیشک بنرجی کے مطابق اگر زندگی رہے گی تو سیاسی و مذہبی جلسہ و جلوس کیے جائیں گے۔ حالات بہتر ہونے کے بعد کوئی کسی کو روکنے والا نہیں ہوگا، لیکن اس وقت اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔'

انہوں نے کہاکہ ڈائمنڈ ہاربر میں بازار تین دن ہی کھلا رہے گا۔ دکانداروں اور خریداروں پر ایک ساتھ دو ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔'

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے چار اضلاع میں 22جنوری کو کارپوریشن کے انتخابات ہونے ہیں۔ اس کے بعد 27تا 28 فروری کے اندر ریاستی حکومت نے تمام اضلاع کے میونسپلٹیوں میں انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.