ETV Bharat / state

No Central Forces for West Bengal Local Polls: پولیس کی نگرانی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ

author img

By

Published : Jan 5, 2022, 10:27 PM IST

ریاستی انتخابی کمیشن نے 22 جنوری کو چار اضلاع میں ہونے والے بدلیاتی انتخابات 2022 کی سیکیورٹی انتظامات کی تمام ذمہ داری No Central Forces for West Bengal Local Polls مغربی بنگال پولیس کو سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پولیس کی نگرانی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ

مغربی بنگال میں ان دنوں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے قہر کے درمیان چار اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے مد نظر سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ اسی درمیان ریاست کے چار اضلاع شمالی 24 پرگنہ کے بدھان نگر، ہگلی کے چندن نگر، بردوان کے آسنسول اور سلی گوڑی میں 22 جنوری کو کارپوریشن انتخابات ہونے ہیں، اس کی تیاریاں بھی زور شور سے جاری ہیں۔

مغربی بنگال انتخابی کمیشن نے ان چار اضلاع میں ہونے والے کارپوریشن انتخابات کے سکیورٹی انتظامات کی تمام تر ذمہ داریاں No Central Forces for West Bengal Local Polls مغربی بنگال پولیس کو سونپ دی ہے۔

ذرائع کے مطابق مغربی بنگال پولیس شمالی 24 پرگنہ، ہگلی، بردوان اور سلی گوڑی میں ہونے والے انتخابات کے دودان سیکیورٹی انتظامات سنبھالے گی۔

مغربی بنگال پولیس کو صاف شفاف اور پرامن طریقے سے انتخابات کرانے کے تمام تر اختیارات حاصل ہو گا اور اس کے ساتھ ساتھ پوری آزادی بھی حاصل ہو گی۔

گزشتہ برس 19 دسمبر کو ہوئے کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات 2021 کولکاتا پولیس کی نگرانی میں کرائے گئے تھے۔ حالانکہ بی جے پی نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے مرکزی فورسز کا مطالبہ کیا تھا۔'


ریاستی انتخابی کمیشن نے کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات کے دوران کولکاتا پولیس کی کارکردگی پرتشفی کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے چار اضلاع شمالی 24 پرگنہ کے بدھان نگر،، ہگلی کے چندن نگر ، بردوان کے آسنسول اور سلی گوڑی میں 22 جنوری کو کارپوریشن انتخابات ہونے ہیں۔'

مزید پڑھیں:

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.