ETV Bharat / state

فوج میں بھرتی کی تیاری کر رہے نوجوانوں نے ضلع کلکٹریٹ پر کیا مظاہرہ

author img

By

Published : Jun 30, 2021, 8:16 AM IST

youth preparing to join the army protest at district collectorate in muzaffarnagar
فوج میں بھرتی کی تیاری کر رہے نوجوانوں نے ضلع کلکٹریٹ پر کیا مظاہرہ

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے کلکٹریٹ کے احاطے میں فوج میں بھرتی کی تیاری کر رہے کئی نوجوانوں نے رکی ہوئی فوج کی بھرتی کو پھر سے بحال کرانے کو لے کر ضلع کلکٹریٹ میں مظاہرہ کر کے ایک میمورنڈم ضلع انتظامیہ کو پیش کیا۔

مظفر نگر ضلع میں دو سالوں سے فوج کی بھرتی ہو رہی ہے۔ مرکزی وزیر ڈاکٹر سنجیو بالیان نے مظفر نگر علاقے کے ساتھ ساتھ آس پاس کے اضلاع کے نوجوانوں کے لیے بھارتی فوج کی بھرتی مظفرنگر میں کرانے کا مرکزی حکومت سے آرڈیننس جاری کیا تھا، لیکن کورونا وبا کی وجہ سے اس بھرتی کا عمل مکمل نہیں ہوسکا۔

دیکھیں ویڈیو

اس تناظر میں آج درجنوں سے زائد آرمی بھرتی کی تیاری کر رہے نوجوان ڈی ایم آفس پہنچے اور نعرے بازی شروع کر دی۔

مزید پڑھیں: بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین دفاعی تعاون بڑھے گا: ایئر چیف

نوجوانوں نے بتایا کہ مظفر نگر میں گذشتہ دو سال سے فوج کی بھرتی نہیں ہوئی ہے۔ ہم دن رات سخت محنت کے ساتھ تیاری کر رہے ہیں اور ہماری عمر بھی نکلتی جا رہی ہے، جس کو لے کر ہم کافی پریشان ہیں۔ یہ بھرتیاں دو سال پہلے ہونی تھی لیکن اے آر او میرٹھ کے تحت تمام اضلاع میں بھرتیاں منسوخ ہو رہی ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری بڑھتی عمر کا خیال کرتے ہوئے یہ بھرتیاں پھر سے بحال کی جائیں۔ ان سبھی مطالبات کو لیکر آج ہم نے ایک میمورنڈم ضلع انتظامیہ کو پیش کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.