ETV Bharat / state

Yogi Inspects Bijnor Medical College یوگی نے بجنور میڈیکل کالج کا معائنہ کیا

author img

By

Published : Sep 4, 2022, 10:22 PM IST

وزیر اعلی یوگی نے بجنور میٰن 220 بستروں کے بن رہے میڈیکل کالج کی تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے افسران سے پوچھا کہ اسے کب تک پورا کرلیا جائے گا، جس پر انہیں بتایا گیا کہ جنوری 2023 تک اسے مکمل کر لیا جائے گا۔ Yogi inspected Bijnor Medical College

Etv Bharat
Etv Bharat

بجنور: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو بجنور دورے کے دوسرے دن زیر تعمیر میڈیکل کالج کا جائزہ لیا اور افسران کو کام میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔ Yogi inspected Bijnor Medical College

جائزے کے دوران وزیر اعلی یوگی نے 220بستروں کے بن رہے میڈیکل کالج کی تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے افسران سے پوچھا کہ کب تک اسے پورا کرلیا جائے گا تو انہیں جنوری 2023 تک اسے پورا کرنے کی جانکاری دی گئی۔ اس پر وزیر اعلی نے اگلے سیشن سے کلاسز سے شروع کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ اس کے پہلے وزیر اعلی نے گنیش جی کی پوجا۔ ارچنا کی۔

اس سے قبل وزیر اعلی نے پی ڈبلیو ڈی کے گیسٹ ہاوس میں شجر کاری کی پھر کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں کاروباریوں کے ساتھ میٹنگ بھی کی۔ یہاں انہوں نے ضلع میں چل رہے مختلف ترقیاتی کاموں کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ترقی سے ہی استحکام آئے گا۔ عوام نے ہمیں استحکام لانے کے لئے ہی منتخب کیا ہے اور ہم نے یہ کر کے دکھایا۔ بجنور سمیت پورے صوبے کا فروغ ہمارا مقصدہے۔

یوگی نے کہا کہ حکومت کی ترقیاتی کام سماج کے آخری شخص تک پہنچتا رہے۔ اسے لگاتار دھیان میں رکھنا ہوگا۔ ہماری حکومت میں ترقی صرف ایک ضلع یا ڈویژن تک نہ رہ کر پورے ریاست کا پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر ضلع وہ ڈویژن کی ترقی کے لئے کمر بستہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Special Quota for OBC in UP یوگی اگلے عام انتخابات سے قبل او بی سی کیلئے خصوصی ریزرویشن کا اعلان کرسکتے ہیں

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.