ETV Bharat / state

Prerna Canteen In Barabanki: پریرنا کینٹین سے خواتین اور سرکاری ملازمین کو فائدہ

author img

By

Published : Jul 28, 2022, 8:23 AM IST

پریرنا کینٹین میں تقریبآ 10 خواتین کام کرتی ہیں، اور وہ یہاں سے بہترین منافع بھی حاصل کر رہی ہیں. پریرنا کینٹین سے جہاں ایک ایک طرف خواتین کو فائدہ پہنچ رہا ہے تو وہیں دوسری جانب وکاس بھون اور دیگر دفاتر کے ملازمین کو مناسب قیمت پر ناشتہ اور کھانا فراہم ہواتا ہے- Prerna Canteen Run by Rural Women in Barabanki

پریرنا کینیٹین
پریرنا کینیٹین

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے پریرنا کینٹین کا اہتمام کیا گیا ہے، اس کینٹین کو سیلف ہیلپ گروپس کی خواتین کے ذریعہ چلایا جارہا ہے، اور ان کینٹین کو فروغ دینے کے لئے حکومت مدد بھی کرتی ہے. بارہ بنکی شہر کی پریرنا کینٹین وکاس بھون میں واقع ہے جہاں پرینا کینٹین کے مثبت نتائج نظر آ رہے ہیں۔

پریرنا کینیٹین

Prerna Canteen Run by Rural Women in Barabanki



واضح رہے کہ 4 جنوری 2022 کو بارہ بنکی میں 14 پریرنا کینٹین کی شروعات کی گئی تھی، وکاس بھون میں چلائے جارہے ان کینٹین کو چیتنا سیلف ہیلپ گروپس کے ذریعہ چلایا جارہا ہے، اس کینٹین میں کھانا اور ناشتہ کم قمیتوں پر دستیاب ہوتا ہے،اب وکاس بھون میں واقع تمام دفاتر کے ملازمین کا ناشہ اور کھانا اسی کینٹین سے جاتا ہے ۔

مزید پڑھیں:اترپردیش میں 'پریرنا ایپ' لانچ

پریرنا کینٹین میں تقریبآ 10 خواتین کام کرتی ہیں، اور وہ یہاں سے بہترین منافع بھی حاصل کر رہی ہیں. پریرنا کینٹین سے جہاں ایک ایک طرف خواتین کو فائدہ پہنچ رہا ہے تو وہیں دوسری جانب وکاس بھون اور دیگر دفاتر کے ملازمین کو مناسب قیمت پر ناشتہ اور کھانا فراہم ہواتا ہے، حکومت بھی ان کینٹین کی فروغ کے لئے کوشاں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.