ETV Bharat / state

Woman killed in Raebareli رائے بریلی میں خاتون کا قتل، ملزم گرفتار

author img

By

Published : Nov 30, 2022, 7:19 PM IST

اترپردیش کے ضلع رائے بریلی کے بھدوکھر علاقے میں معاشقے میں ایک شادی شدہ خاتون کا دھار دار ہتھیار سے قتل کردیا گیا۔ ملزم کو واقعہ کے چند گھنٹوں بعد ہی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم کی نشاندہی پر قتل میں استعمال کیا گیا دھار دار ہتھیار بانکا اور موٹر سائیکل وغیرہ برآمد کی گئی ہے۔ پولیس نے اغوا و قتل کے الزام میں گرفتار کر کے عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔Woman killed in Raebareli

Etv Bharat
Etv Bharat

رائے بریلی: اترپردیش کے ضلع رائے بریلی کے بھدوکھر علاقے میں معاشقے میں ایک شادی شدہ خاتون کا دھار دار ہتھیار سے قتل کردیا گیا۔ ملزم کو واقعہ کے چند گھنٹوں بعد ہی گرفتار کرلیا گیا ہے۔اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وشو جیت شریواستو نے بدھ کو بتایا کہ منگل کی دیر رت بھدوکھر علاقے میں ایک خاتون کی لاش ملی تھی جس کی شناخت مل ایریا چھجلاپور باشندہ نیلو ساہو(30) کے طور پر کی گئی تھی۔متوفی کے لاش پر دھار دار ہتھیار سے گلا ریتنے کے نشان ملے ہیں جس سے اندازہ لگایا گیا کہ خاتون کا اغوا کرکے اس کا قتل کیا گیا ہے۔ لاش کومل ایریا سے دور بھدوکھر علاقے کے میں پھینک دیا گیا تھا۔ پولیس کو متوفی کے والد نے پوچھ گچھ میں بتایا کہ اس کی بیوی کے ڈیہہ کے رہنے والے راجیش ساہو سے معاشقہ چل رہا تھا۔ پولیس نے فورا کاروائی کرتے ہوئے راجیش ساہو کو آج صبح گرفتار کرلیا جب وہ کرائے کے کمرے سے فرار ہونے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔Accused of murder of woman arrested in Rae Bareli

ملزم نے پولیس کو بتایا کہ متوفیہ کا شوہر معاشی طور سے کمزور تھا اس لئے نیلو اس کا معاشی طور سے استحصال کررہی تھی اور برابر پیسے مانگتی تھی۔ منع کرنے پر وہ اسے عصمت دری کے جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی دے رہی تھی۔ ان وجوہات سے وہ معاشی اور ذہنی طور سے کافی تناؤ میں تھا اس لئے اس نے متوفیہ کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا اور اسے راشن کارڈ بنوانے کے بہانے دھوکے سے بھدوکھرعلاقے میں دھار دار ہتھار سے قتل کردیا۔ ملزم کی نشاندہی پر قتل میں استعمال کیا گیا دھار دار ہتھیار بانکا اور موٹر سائیکل وغیرہ برآمد کی گئی ہے۔ پولیس نے اغوا و قتل کے الزام میں گرفتار کر کے عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Married Woman Burnt In Bhojpur: جہیز کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر شادی شدہ خاتون کا قتل

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.